”بریکنگ بیڈ” ”ماڈرن فیملی” نے ایمی ایوارڈ جیت لیا

ٹی وی ڈرامہ سریز ''بریکنگ بیڈ'' نے 66 واں ایمی ایوارڈ جیت

ٹی وی ڈرامہ سریز ”بریکنگ بیڈ” نے 66 واں ایمی ایوارڈ جیت

لاس اینجلس ۔۔۔ نیوز ٹائم

ٹی وی ڈرامہ سریز “Breaking Bad” ” نے 66 واں Emmy Awards جیت لیا۔ اس کے علاوہ کامیڈی ڈرامہ “Modern Family کو بھی Emmy Awards سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں ہالی وڈ کے آنجہانی کامیڈی ادکار Robin Williamsکو بھی ٹیبوٹ پیش کیا گیا۔ ڈرامہ سیریل ”گیم آف ترونر” کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ ایہ Emmy Awards کے میدان میں سب سے زیادہ کامیابیاں سمیٹے گی کیونکہ اس نے سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کیں تھیں لیکن یہ کوئی بھی قابل ذکر ایوارڈ جیتنے میں ناکام رہی۔ اس وجہ سے پرستاروں کو مایوسی بھی ہوئی لیکن Emmy Awards “Breaking Bad”کے لیے تھے ب”Breaking Bad”کے ڈائریکٹر Vince Gilliganنے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے جذبات کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ یہ میرے لیے بہترین وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسی ڈرامہ سیریل ہے جس میں ایک سکول ٹیچر کی کہانی کو دکھایا گیا ہے جو منشیات کا عادی ہو جاتا ہے اسی وجہ سے اسے سراہا گیا۔ واضح رہے کہ اس ڈرامہ سیریل کی وجہ سے والٹر وائیٹ کو بہترین اداکار اور  Aaron Paul اور Anna Gunn کو معاون فنکار کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ Modern Family”کو بہترین کامیڈی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس کو یہ ایوارڈ پانچویں بار دیا گیا ہے اور یہ ”فریزر” کے برابر ایوارڈ  وصول کرنے والی کامیڈی ڈرامہ سیریل بن گئی ہے۔ ”فریزر” نے 1994 ء 1998 ء تک مسلسل ایمی ایوارڈ جیتا تھا۔ Julianna Margulies نے ”دی گڈ وائف” کی وجہ سے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا جبکہ “The Normal Heart.” بہترین ٹی وی فلم دہی۔ اس میں  Larry Kramerنے ایڈز سے متاثرہ مریض کا کردار کیا تھا۔ اس بارے میں  Kramer  نے کہا کہ مجھے ایوارڈ جیتنے کی خوشی ہے۔ میں اس میں بہترین پرفارم کیا۔ میرے لیے سب سے بڑا ایوارڈ میرے پرستاروں کی تعریف ہے۔ میں اس کی زیادہ قدر کرتا ہوں۔

No comments.

Leave a Reply