راجر فیڈرر دنیا کے امیر ترین ٹینس سٹار بن گئے

راجر فیڈرر دنیا کے امیر ترین ٹینس سٹار بن گئے

راجر فیڈرر دنیا کے امیر ترین ٹینس سٹار بن گئے

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

سوئٹزر لینڈ کے ٹینس سٹار Roger Federer فور بس میگزین کی رپورٹ کے مطابق سے زیادہ کمائی کرنے والے ٹینس سٹار بن گئے۔ فور بس میگزین کی رپورٹ کے مطابق پچھلے سال جون سے لے کر اس سال جون تک 56.2 ملین ڈالرز کے ساتھ Roger Federer تمام ٹینس سٹارز میں کمائی کے لحاظ سے سر فہرست ہیں۔ 33 سالہ ٹینس سٹار Roger Federer اس سال ایک بھی گرینڈ سلام نہیں جیت سکے لیکن اس کے باوجود کمائی کے لحاظ سے سرفہرست ہیں۔ Roger Federerریکارڈ 17 گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر عالمی نمبر دو سپین کے رافیل نڈال ہیں۔ Rafael Nadal 44.5 ملین ڈالرز کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ عالمی نمبر ایک سربیا کے Novak djokovic 33.1 ملین ڈالرز کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر برا جمان ہیں۔ روس کی Maria sharapova  اس فہرست میں چوتھے اور خواتین میں کمائی کئے لحاظ سے پہلے نمبر ہیں۔

No comments.

Leave a Reply