امریکا، افغانستان کے سیاسی حل کے لیے اب بھی پرعزم

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد

واشنگٹن ۔۔۔ نیوزٹائم

امریکا کی جانب سے افغان امن عمل کی بحالی کی کوششوں کا مقصد دوستوں اور مخالفین کو اس بات کا یقین دلانا ہے  کہ واشنگٹن حالیہ رکاوٹوں کے باوجود افغانستان میں سیاسی حل کے لیے پرعزم ہے۔ مذکورہ بیان اس وقت جاری کیا گیا کہ جب امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے امن مذاکرات کے بحالی کے لیے اپنی کوششیں مکمل کر لیں اور اس بات پر زوردیا گیا کہ واشنگٹن، افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے لیے سیاسی حل کی حمایت جاری رکھے گا۔ مزید یہ کہ امریکا کا ماننا ہے کہ تشدد میں کمی افغانستان میں پائیدار امن لانے کے لیے ضروری ہے۔ یاد رہے کہ ستمبر میں امریکا اور طالبان 18 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ایک سمجھوتہ طے کرنے کے قریب آ گئے تھے  لیکن طالبان کی جانب سے کابل میں کیے گئے حملے میں 2 امریکی فوجیوں سمیت 12 افراد کی ہلاکت نے ان کوششوں کا خاتمہ کر دیا تھا۔ اس وقت طالبان رہنمائوں اور افغان صدر اشرف غنی دونوں کی ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کابل میں طے تھی تاکہ معاہدے پر دستخط کیے جا سکیں تاہم امریکی صدر نے یہ دورہ آمد سے چند گھنٹے قبل منسوخ کرتے ہوئے کہا تھاکہ مذاکرات صرف اس وقت بحال ہوں گے جب لڑائی روکی جائے گی۔

No comments.

Leave a Reply