حکومتِ پاکستان نے گرونانک کے جنم دن پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

حکومتِ پاکستان نے گرونانک کے جنم دن پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

حکومتِ پاکستان نے گرونانک کے جنم دن پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

حکومتِ پاکستان نے سکھ مذہب کے بانی گرونانک دیوجی کے 550ویں جنم دن کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا ہے جس کی قیمت 8 روپے ہے۔ سکھ مذہب کے بانی گرونانک دیوجی کے 550ویں یوم پیدائش پر حکومتِ پاکستان نے سکھ برادری کے لیے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا ہے جس کی مالیت 8 روپے ہے، اِس یادگاری ڈاک ٹکٹ پر گرونانک کی تاریخِ پیدائش لکھی گئی ہے  اور اِس کے ساتھ ہی ان کی جائے پیدائش  یعنی گردوارہ جانم آستھن کی تصویر بھی شائع کی گئی ہے۔ اِس یادگاری ڈاک ٹکٹ کے دائیں جانب پاکستان کا نام لکھا گیا ہے جبکہ بائیں جانب اسلامی جمہوریہ پاکستان لکھا ہوا ہے اور یہ ڈاک ٹکٹ عام طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر ڈاک خدمات مراد سعید نے پاکستان پوسٹ کو یہ یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی ہدایت کی،  یہ ڈاک ٹکٹ 9 نومبر ہفتے کے روز سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے، سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے پاکستان پوسٹ کرتارپور کمپلیکس میں خصوصی پوسٹ آفس قائم کیا جائے گا  جبکہ ننکانہ صاحب میں بھی سکھ برادری کے لیے ایک خاص پوسٹ آفس کھولا جائے گا۔ اِس کے علاوہ یہ ڈاک ٹکٹ یونیورسل پوسٹل یونین کے 192 ممبران ممالک میں بھی فراہم کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اِس سے قبل 29 اکتوبر کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے گرونانک دیوجی کے 550ویں جنم دن کے موقع پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کیا گیا تھا  جس کے ایک رخ پر اسلامی جمہوریہ پاکستان لکھا ہوا ہے جبکہ دوسرے رخ پر سکھوں کی عبادت گاہ کی تصویر کندہ ہے۔

No comments.

Leave a Reply