ترکی میں ایران کا جاسوسی نیٹ ورک پکڑا گیا، کئی ارکان گرفتار

ترکی میں ایران کا جاسوسی نیٹ ورک

ترکی میں ایران کا جاسوسی نیٹ ورک

انقرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

ترک حکام نے ملک میں ایران کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک گروہ کا سراغ لگایا ہے۔ یہ گروہ ترکی کے ایئر ڈیفنس سسٹم اور کئی دوسرے حساس منصوبوں کے بارے میں معلومات جمع کر رہا ہے۔ ترکی کے اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملک میں توحید اسلام کے نام سے سرگرم اس گروپ کے کئی ارکان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے ملک میں ایران کے لیے جاسوسی میں سرگرم عناصر کی سرگرمیوں کے بارے میں854 صحفات پر مشتمل ایک طویل رپورٹ بھی مرتب کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترکی میں مختلف کیمپنیوں میں کام کرنے والے ایرانیوں اور کچھ ترک باشندوں کے ایرانی خفیہ اداروں کے ساتھ خفیہ روابط کا پتہ چلا ہے۔ یہ لوگ نیٹو کے ریڈار سسٹم اور ترکی کے فضائی دفاعی نظام کے بارے میں حساس معلومات جمع کرتے رہے ہیں۔ بعد ازاں یہ خفیہ معلومات ایرانی پاسداراجن انقلاب کو ارسال کی جاتی تھیں۔ جاسوسی کے علاوہ ایرارنی ایجنٹ اسنبول میں امریکی قونصلیٹ پر حملے کی منصوبہ بندی بھی کر رہے تھے۔ انہوں نے استنبول میں نیو کلیئر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی بھی جاسوسی کی اور اس میں ہونے والے کام کے بارے میں تحران کو معلومات فراہم کیں۔

No comments.

Leave a Reply