افغانستان: عبداللہ عبداللہ کی انتخابی عمل کے بائیکاٹ کی دھمکی

افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے ووٹوں کے آڈٹ کے عمل سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی

افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے ووٹوں کے آڈٹ کے عمل سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی

کابل ۔۔۔ نیوز ٹائم

افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے ووٹوں کے آڈٹ کے عمل سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی۔ نیوز کانفرنس کے دوران عبداللہ عبداللہ کے ترجمان فضل احمد مناوی نے کہا کہ اگر کل تک ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو وہ انتخابی عمل کا بائیکاٹ کر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے مسائل سے اقوام متحدہ کو بھی آگاہ کیا گیا لیکن انہوں نے بھی ہمارے تحفظات پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں ان لوگوں نے دھاندلی کی جن پر اس عمل کو شفاف بنانے کی ذمہ داری عائد ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کی قانونی حیثیت کو بحال کیا جانا چاہئے۔ انتخابی عمل کی تصدیق کا عمل پیر کو شروع ہوا تھا جس میں چار بیلٹ باکسز کی تصدیق کی گئی جبکہ مختلف صوبوں کے 72 بیلٹ باکسز کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

No comments.

Leave a Reply