سلمان تاثیر کے بیٹے کی بھارتی شہریت منسوخ، موڈیز نے بھارتی معیشت کو منفی کر دیا

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے  آتش تاثیر

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے آتش تاثیر

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

ہٹلر اور متعصب مودی کے خلاف ٹائم میگزین میں ٹاٹٹل اسٹوری لکھنے کی سزا مصنف اور صحافی آتش تاثیر کو یہ ملی کہ انتہا پسند بھارتی حکومت نے ان کی شہریت منسوخ کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آتش تاثیر صحافی ہیں اور نیو یارک میں مقیم ہیں، انہوں نے ٹائم میگزین میں ایک آرٹیکل لکھا تھا جس میں نریندر مودی پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔ 13 اگست کو بھارتی وزارت داخلہ نے آتش تاثیر کو نوٹس بھیجا تھا جس میں کہا گیا کہ آپ نے اوورسیز سٹیزن شپ آف انڈیا کارڈ کے لیے کاغذات جمع کراتے وقت یہ بات چھپائی کہ آپ کے والد پاکستانی تھے، اس لیے آپ بھارتی شہریت کے اہل نہیں ہیں۔ بھارتی وزارت داخلہ کی ترجمان نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر کہا کہ آتش تاثیر نوٹس میں پوچھے گئے سوالوں کے جواب دینے میں ناکام رہے، اس لیے ان کی شہریت منسوخ کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب آتش تاثیر نے سوشل میڈیا پر بھارتی وزارت داخلہ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے نوٹس کا جواب دے دیا تھا،  آتش تاثیر نے اپنے دعوے کے حق میں ای میل کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ان کی والدہ بھارتی شہری اور ان کی تنہا سرپرست تھیں، انہیں نریندر مودی حکومت کے خلاف تنقید پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ آتش تاثیر سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر اور بھارتی صحافی تولین سنگھ کے بیٹے ہیں۔

معشیت کی ریٹنگ جاری کرنے والی ایجنسی موڈیز

معشیت کی ریٹنگ جاری کرنے والی ایجنسی موڈیز

دوسری جانب معشیت کی ریٹنگ جاری کرنے والی ایجنسی موڈیز نے جنگی جنون میں مبتلا بھارتی معشیت کو مستحکم سے منفی کر دیا ہے۔ موڈیز کے مطابق بھارتی حکومتی اقدامات معیشت کی ترقی کے لیے کمزور ہیں، یہی وجہ ہے کہ بھارتی معشیت درست سمت میں گامزن نہیں، جس کے باعث آئندہ بھارت پر قرضوں کا بوجھ بڑھے گا۔ موڈیز کے مطابق بھارتی معشیت پہلے کے مقابلے میں گرتی چلی جا رہی ہے، جس کی اہم وجہ کاروباری اداروں اور صنعتکاروں کو دشواریوں کا سامنا ہے، ایسی صورتحال میں قرضوں کو بوجھ بڑھے گا، ملازمت کے مواقع ختم ہو جائیں گے۔ موڈیز نے اشارہ دیا ہے کہ مستقبل میں معاشی بحران طویل ہو سکتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply