ٹوکیو میں جانوروں کے لیے کیفے، لوگوں کی توجہ کا مرکز

ٹوکیو میں جانوروں کے لیے کیفے، لوگوں کی توجہ کا مرکز

ٹوکیو میں جانوروں کے لیے کیفے، لوگوں کی توجہ کا مرکز

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

عام طور پر ہوٹلز اور کیفے میں جانوروں کا داخلہ بند ہوتا ہے جس سے وہ یہاں کے لطف اندوز کھانوں اور ماحول سے محروم رہ جاتے ہیں، ان کی اس محرومی کا حل ٹوکیو میں نکال لیا گیا ہے، یہاں ایک نہیں کئی کیفے جانوروں کے نام کر دیئے گئے ہیں۔ ان کیفیز میں جانور اپنی مرضی سے گھومتے ہیں۔ اپنی مرضی سے مزے مزے کی ڈشز سے لطف اندوز ہوتے ہیں، یہی نہیں بلکہ یہاں آنے والے لوگ بھی ان جانوروں کے لیے نہ صرف ان کی پسند کے کھانے ساتھ لاتے ہیں بلکہ کئی تحفے بھی دے کر جاتے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں جانور بہت خوش اور ہشاش بشاش نظر آتے ہیں۔ ایک کیفے تو صرف خرگوشوں کے لیے مختص کر دیا گیا ہے اور یہاں آنے والے افراد خرگوشوں کی اچھل کود سے انتہائی لطف اندوز ہوتے ہیں جب کہ لوگ کیفے سے ان کے لیے پستہ لنچ بھی خرید کا نہیں کھلاتے ہیں۔ ایک اور کیفے کو صرف پرندوں کے لیے وقف کر دیا گیا ہے۔ یہاں خوبصورت ار رنگ برنگے پرندے آنے والوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لیتے ہیں۔ اگر آپ پرندوں سے دوستی کرنا چاہتے تو اس کی قیمت ہے ایک کپ کافی۔ کیفے میں ایک گھنٹہ گزارنے کی قیمت دو ہزار ین ہے جب کہ یہاں آنے والوں کو تحائف بھی دیئے جاتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply