یورپ میں شمولیت کی حمایت کرنے پر ہنگری کے مشکور ہیں: اردگان

ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان اور ترکی کے صدر رجب طیب اردگان

ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان اور ترکی کے صدر رجب طیب اردگان

بداپسٹ، ہنگری  ۔۔۔ نیوز ٹائم

تر ک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ ان کا ملک ہنگری کی طرف سے یورپی یونین میں ہمارے رکنی مذاکرات کی حمایت کرنے پر مشکور ہے، یورپی یونین کے چند رکن ممالک کو ترکی ۔ یورپی یونین تعلقات پر اثرانداز نہیں ہونا چاہیئے۔ بداپسٹ میں ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کے ساتھ ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  اردگان نے کہا کہ ان کا ملک ہنگری کی طرف سے یورپی یونین میں ہمارے رکنی مذاکرات کی حمایت کرنے پر مشکور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کی یونین میں شمولیت اس کے وقار اور اس کی ترقی میں معاون ثابت ہو گی مگر افسوس اس وقت اس کا رویہ ہمارے ساتھ بہتر نہیں ہے۔ صدر اردگان نے شامی پناہ گزینوں کے حوالے سے کہا کہ مہاجرین کے لیے یورپ جانے والے تمام راستے کھول دیں گے اگر ہمیں یورپی یونین کی طرف سے بھرپور تعاون حاصل نہیں ہو جاتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکی اس بوجھ کو کافی عرصے تک برداشت نہیں کر سکتا۔ صدر نے کہا کہ چاہے ہمیں تعاون ملے یا نہ ملے ہم مہمانوں کی مدد کرتے رہیں گے لیکن اگر یورپ ہماری مدد نہیں کرتا تو ہمیں دروازے کھولنا پڑیں گے، ہم شمالی شام میں جو محفوظ علاقہ قائم کرنا چاہتے ہیں اس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ہمارے علاقے میں موجود مہاجرین وطن واپس جائیں۔ دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی دوسرے ملکوں کے شام سے انخلا تک شام سے واپس نہیں جائے گا۔ انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ترکی کرد جنگجوئوں کے خلاف سرحدپار کارروائی اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک وہ مکمل طور پر علاقہ چھوڑ نہیں دیتے۔ ترکی نے گزشتہ ماہ شمالی شام سے فوری طور پر ایک ہزار امریکی فوجیوں کی واپسی کے صدر ٹرمپ کے فیصلے کے بعد شام میں زمینی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply