یوکرائنی صدر نے اسمبلیاں توڑ دیں، نئے انتخابات کا اعلان

یوکرائن کے صدر Petro Poroshenko

یوکرائن کے صدر Petro Poroshenko

کیف ۔۔۔ نیوز ٹائم

یوکرائن کے صدر Petro Poroshenko نے اسمبلیاں توڑ کر 26 اکتوبر کو نئے انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا۔  Petro Poroshenko نے ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے متعدد ارکان معزول صدر Viktor Yanukovych کے حامی تھے جب کہ یوکرائن کی اکثریت نئی پارلیمنٹ چاہتی تھی۔رات گئے اپنے خطاب میں Petro Poroshenko نے کہا کہ انہوں نے ملک کے آئین کے مطابق عمل کیا۔ اور ان کا یہ اقدام قطعی طور پر غیر آئینی نہیں ہے۔ صدر نے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب یوکرائن کے مشرق میں حکومت اور روس نواز باغیوں میں لڑائی جاری ہے جس کے باعث سینکڑوں لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ ادھر یوکرائن کی سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملک کے بحران زدہ مشرقی علاقے میں 10 روسی چھاتہ بردار فوجیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن سے فوجی ماہرین پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ کیف حکومت کے جاری کردہ بیان  کے مطابق ماسسکو کے ان سپاہیوں کا تعلق وسطی روس میں تعینات ایک چھاتہ بردار ڈویثرن سے ہے۔ انہیں ڈونیٹسک سے 50 کلو میٹر دور ایک سرحدی گائوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب روس کی سرکاری ایجنسیوں کے حوالہ سے فوجی ذرائع نے کہا کہ کیف میں پکڑے جانے والے روسی فوجی غلطی سے سرحد عبور کر کے یوکرائن میں داخل ہوئے ہیں۔ روسی خبر رساں ایجنسیوں نے روس کے فوجی ذرائع کا حوالہ سے کہا کہ یہ فوجی روس یوکران سرحد پر پٹرولنگ کر رہے تھے اور وہ بغیر نشان زدہ حصہ سے غیر ارادی طور پر سرحد عبور کر گئے۔ دریں اثنا یوکرائن کے فوجی ترجمان کے مطابق یوکرائن کی ایک سرحدی چوکی پر روسی ہیلی کاپٹروں نے میزائل داغے ہیں حملے میں بارڈر سیکیورٹی فورس کے چار اہلکار ہلاک ہو گئے۔

No comments.

Leave a Reply