اسپین: انتخابات میں حکمراں جماعت مطلوبہ نشستیں حاصل کرنے میں ناکام

دائیں بازو کی واکس پارٹی کے حامی اور وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کامیابی کا جشن منا رہے ہیں

دائیں بازو کی واکس پارٹی کے حامی اور وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کامیابی کا جشن منا رہے ہیں

میڈرڈ ۔۔۔ نیوز ٹائم

ہسپانوی وزیر اعظم Pedro Sanchezکی سوشلسٹ پارٹی انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے بھی حکومت سازی کی پوزیشن میں نہ آ سکی۔  خبر رساں اداروں کے مطابق ابتدائی غیر حتمی نتائج کے مطابق سوشلسٹ پارٹی پارلیمان کی 120 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی، تاہم حکومت سازی کے لیے 176 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔  اسپین میں ہونے والے ان انتخابات میں سب سے نمایاں کارکردگی انتہائی دائیں بازو کی واکس پارٹی کی رہی،  جس کی سیٹیں 24 سے بڑھ کر 52 تک پہنچ گئیں۔  یاد رہے کہ یورپ کی 5ویں سب سے مستحکم معیشت کے حامل ملک اسپین میں 4 برس میں 4 بار انتخابات ہو چکے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply