شہزادہ چارلس کی 71ویں سالگرہ

پرنس چارلس 14 نومبر 1948 ء کو لندن میں پیدا ہوئے

پرنس چارلس 14 نومبر 1948 ء کو لندن میں پیدا ہوئے

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانوی شاہی خاندان کے چشم و چراغ اور ملکہِ برطانیہ کے صاحبزادے پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس 71 برس کے ہو گئے، برطانیہ میں شہزادے کی سالگرہ کا جشن جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ الزبتھ دوئم اور شہزادہ فلپ کے سب سے بڑے بیٹے پرنس چارلس 14 نومبر 1948 ء کو لندن میں پیدا ہوئے۔ شہزادہ چارلس دو جون 1953 ء کو اپنی والدہ کی تاجپوشی پر Crown Prince بنے جبکہ 1970ء میں انہوں نے گریجویشن کیا  جس کے بعد انہوں نے برطانیہ کی بحری اور ہوائی فوج میں بھی خدمات انجام دیں۔ شہزادہ چارلس کی شادی 29 جولائی 1981ء کو لیڈی ڈیانا سے انجام پائی لیکن اختلافات کے باعث ان میں 1996ء میں علیحدگی ہو گئی۔ بعد ازاں شہزادہ چارلس نے اپنی دیرینہ دوست Camilla Parker سے 2005ء میں دوسری شادی کر لی۔

No comments.

Leave a Reply