لبنان کے سابق وزیر محمد صفدی کو نئی حکومت تشکیل دینے کی دعوت

لبنان کے سابق وزیر محمد صفدی

لبنان کے سابق وزیر محمد صفدی

بیروت ۔۔۔ نیوز ٹائم

لبنان میں مختلف سیاسی دھڑوں نے سابق وزیر Mohammad Safadi کے نئی حکومت کی قیادت کے لیے نام پر اتفاق کیا ہے جس کے بعد انہیں حکومت کی تشکیل کے لیے دعوت دی گئی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق نئی حکومت کی قیادت کے لیے سابق وزیر Mohammad Safadi کے نام پر ابتدائی طور پر اتفاق ہو گیا ہے۔ نئی حکومت کی سربراہی کے نام کے چنائو کے لیے ہونے والی بات چیت میں اور مذاکرات میں سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم Saad Al Hariri ، Shiite groups Amal  اور Hezbollah نے شرکت کی۔  خیال رہے کہ Mohammad Safadi ماضی میں وزارت خزانہ، وزارت اقتصادیات اور وزارت محنت کے محکموں کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرین کی ایک بڑی تعداد نے Mohammad Safadi کے گھر کی باہر بھی دھرنا دے رکھا تھا تاہم فوج نے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔ صفدی کے گھر کے باہر سے لوگوں کے منتشر ہونے کے بعد ان کے نام پر اتفاق رائے کی تصدیق کی گئی ہے۔

No comments.

Leave a Reply