شامی حکومت نے 8 بار کیمیائی ہتھیار استعمال کئے : اقوام متحدہ

شامی حکومت نے 8 بار کیمیائی ہتھیار استعمال کئے قوام متحدہ

شامی حکومت نے 8 بار کیمیائی ہتھیار استعمال کئے قوام متحدہ

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

اقوام متحدہ نے شامی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے 8 مختلف مواقع پر کیمیائی ہتھیار استعمال کیے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ کے نتائج جنوری سے جولائی کے درمیان کئے جانے والے انٹرویوز اور شواہد پر مشتمل ہیں، جو شام کے اندر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کی جانے والی تحقیق کا حصہ تھے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے یہ بھی کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش نے کئی بار شہریوں کو سرعام قتل کیا اور بچوں کو ان کی لاشیں دیکھنے پر مجبور کیا۔ اقوام متحدہ کے ایک تحقیاتی مشن کے مطابق داعش جنگجو شمالی شام میں سر عام لوگوں کو قتل کر کے ان کے اعضا کاٹ کر عوام میں شدید خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق قتل کئے جانے والے افراد کی لاشیں کئی دن تک بازار میں لٹکی رہتی ہیں۔ داعش کی جانب سے متعین کردہ ضابطہ لباس کی خلاف ورزی پر عورتوں کو کوڑے مارے جاتے ہیں۔ داعش صوبہ رقا میں دس سال کی عمر کے بچوں کو ٹریننگ سنٹرز میں تربیت فراہم کر رہی ہے۔ کمیشن کے سربراہ نے خطے پر ان اقدامات کے بدترین اثرات کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اپنی انتہائی بنیادی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہی ہے جن میں شہریوں کا تحفظ، ظالمانہ کارروائیوں کو روکنا اور احتساب کے لیے راستہ ہموار کرنا شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب حالات یہ ہو چکے ہیں کہ عالمی قوانین کی پاسداری کا دکھاوا تک نہیں کیا جا رہا۔ دریں اثنا ذرائع کے مطابق امریکہ نے داعش کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے شام کی فضائی نگرانی شروع کر دی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کی فضائی حدود میں غیر ملکی ڈرون طیارے دیکھے گئے ہیں، طیاروں نے صوبہ دیر الزور پر پروازیں کی ہیں۔ ادھر شامی صدر بشار الاسد کی میڈیا ایڈوائز نے کہا ہے کہ امریکی صحافی جیمز فولے کے قتل کی جو ویڈیو سامنے آئی ہے وہ تازہ نہیں بلکہ ایک سال پرانی ہے۔ جیمز فولے کے ادارے گلوبل پوسٹ کے دائریکٹر نے شامی حکومت کے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply