ملکہ میکسیما کون ہیں اور پاکستان کیوں آ رہی ہیں؟

نیدر لینڈ کی ملکہ میکسیما

نیدر لینڈ کی ملکہ میکسیما

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

نیدر لینڈ کی ملکہ Maxima  25 نومبر کو تین روزہ دورہ پر پاکستان آ رہی ہیں۔ نیدرلینڈ کی ملکہ Maxima وزیر اعظم عمران خان اور صدر عارف علوی سے ملاقات کرنے کے علاوہ سٹیٹ بینک کے Micro Payment Gateway پروگرام کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔ ملکہ Maxima کا تعلق ارجنٹائن کے شہر Buenos Aires سے ہے، جہاں وہ پیدا ہوئیں اور جوان ہوئی۔  شاہی خاندانوں کے معاملات پر گہری نظر رکھنے والی ملکہ Maxima نے 1995ء میں  Pontifical Catholic University آف ارجنٹینا سے معاشیات میں  bachelor’s degree حاصل کی اور پھر امریکہ میں ماسٹرز کی تعلیم حاصل کی۔ میکسیما کی اپنے شوہر             King Willem Alexander سے ملاقات 1999ء میں سپین میں ہوئی۔  دونوں کی شادی دو فروری 2002 ء کو ایمسٹرڈیم میں ہوئی اور ان کی تین بیٹیاں ہیں۔

ملکہ Maxima کے والدین شادی میں شریک نہیں ہوئے کیونکہ نیدرلینڈ میں اس بات پر تشویش پائی جاتی ہے  کہ ان کے والد Jorge Zorreguieta ارجنٹائن میں 1970ء اور 1980ء کی دہائی میں آمر حکومت کے دور میں اس کابینہ کا حصہ رہے، جس کے دوران ہزاروں حریفوں کا قتل ہوا یا وہ لاپتہ ہوئے۔ Maxima 2013 ء میں اس وقت نیدرلینڈ کی ملکہ بنیں، جب ان کے شوہر کی والدہ ملکہ ب María del Carmen Cerruti Carricart نے اپنے بیٹے کے حق میں تخت چھوڑ دیا۔ وہ کئی سالوں سے نیدرلینڈ میں تارکینِ وطن کی فلاح و بہبود اور ملک میں بحالی کے کام سے منسلک ہیں۔ 2009 میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل Ban Ki-moon نے انہیں ترقی میں اجتماعی معاونت کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ مقرر کیا۔ یہ ملکہ Maxima کا پاکستان کا دوسرا دورہ ہو گا۔ اس سے قبل وہ 2016 ء میں پاکستان آئی تھیں۔

No comments.

Leave a Reply