امید ہے پاکستان افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لے آئے گا: نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز

امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز

امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ پاک، امریکا تعلقات میں بہتری آ رہی ہے، امید ہے پاکستان، افغان حکومت اور طالبان کو مذاکرات کی میز پر لے آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق نائب امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز نے نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا نے مل کر افغانستان کے سیاسی حل کی کوشش کی، امید ہے پاکستان یہ تعاون جاری رکھے گا۔ ایلس ویلز نے طالبان سے مذاکرات کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی واشنگٹن آمد پر صدر ٹرمپ پرجوش تھے،  دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو بہتر کرنے پر بات ہوئی، وزیر اعظم کی اقتصادی اصلاحات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک، امریکا عسکری تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے،  پاکستان کے ساتھ فوجی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں، دہشت گردی جیسے خطرات سے مل کر نمٹنے کی ضرورت ہے، صدر ٹرمپ کشمیر پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں، ٹرمپ کشمیر پر ثالثی بھی کرنا چاہتے ہیں۔          نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایلس ویلز نے کہا کہ امریکا، پاکستان اور بھارت میں کشیدگی نہیں دیکھنا چاہتا، بھارت سے گرفتار کشمیریوں کی رہائی کا معاملہ اٹھایا ہے، پاکستان اور بھارت کو اعتماد سازی کی فضا بحال کرنا ہو گی۔ امریکا نے کرتار پور راہداری پر پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی، امریکی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کرتارپور جیسے اقدامات کشیدگی میں کمی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply