امریکا سے تجارتی معاہدوں کی خواہش رکھتے ہیں لیکن اس خواہش کو بزدلی نہ سمجھا جائے: چین

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ امریکا سے تجارتی معاہدوں کی خواہش رکھتے ہیں

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ امریکا سے تجارتی معاہدوں کی خواہش رکھتے ہیں

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ امریکا سے تجارتی معاہدوں کی خواہش رکھتے ہیں لیکن اس خواہش کو بزدلی نہ سمجھا جائے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں سابق امریکی اہلکاروں اور غیر ملکی مہمانوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران واضح کیا ہے  کہ امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کے خواہ ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ چین، امریکا سے خوف زدہ ہے۔  جنگی صورت حال برقرار رہی تو جوابی اقدامات بھی کریں گے۔ چینی صدر نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ وہ امریکا کے ساتھ باہمی احترام اور برابری کی بنیادوں پر تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں۔ امریکا اور چین کے درمیان معاشی جنگ سے خطے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، خطے میں قیام امن کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہیں اور کسی بھی تنازعے میں پڑنے کے بجائے دوطرفہ تجارتی تعلقات کی بحالی کے لیے سرگرم بھی ہیں اور پرامید بھی ہیں۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور صدارت کے آغاز سے ہی چین کی درآمدی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کر دی تھیں تب سے دونوں ممالک ایک دوسرے پر محصولات کی گولہ باری میں مصروف ہیں تاہم دوسری جانب بیک ٹو ڈور مذاکراتی عمل بھی جاری ہے۔

No comments.

Leave a Reply