دنیا میں عدم استحکام کا سب سے بڑا ذمہ دار امریکا ہے، چین

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای

ناگویا  (جاپان)  ۔۔۔ نیوز ٹائم

چین نے دنیا میں عدم استحکام کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیتے ہوئے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے شہر Nagoya میں ابھرتی ہوئی اور ترقی یافتہ اقتصادیات کے حامل ممالک کے گروپ جی ۔20 کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس آج اختتام پذیر ہو گیا۔  اجلاس میں چین کے وزیر خارجہ Wang Yi نے اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کی۔ وزیر خارجہ Wang Yi نے کہا کہ امریکا دنیا بھر میں عدم استحکام کا باعث بننے والا ملک ہے، امریکی حکام اور سیاستدان چین کے خلاف بے بنیاد اور نفرت آمیز مہم چلانے میں مصروف ہیں، اس کے باوجود چین خطے میں استحکام کی خاطر امریکا سے تجارتی معاہدوں کی بحالی کا خواہش مند ہے۔ وزیر خارجہ نے چین اور امریکا کے درمیان تجارتی اختلافات کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چین کے مذاکرات میں پہل کرنے کو امریکی بالادستی تسلیم کرنے سے نہ جوڑا جائے۔ دونوں ممالک تعاون کو فروغ دے کر ایک دوسرے کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

No comments.

Leave a Reply