نیدرلینڈ کی ملکہ میکسیما کا پاکستان انوویٹو فنانس فورم سے خطاب

نیدرلینڈ کی ملکہ میکسیما کا پاکستان انوویٹو فنانس فورم سے خطاب  کرتے  ہوئے

نیدرلینڈ کی ملکہ میکسیما کا پاکستان انوویٹو فنانس فورم سے خطاب کرتے ہوئے

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

ہالینڈ کی ملکہ میکسیما نے کہا ہے کہ مائیکرو پیمنٹ پلیٹ فارم اور فنانشل انکلوژن کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کی حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں جس کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں پاکستان انوویٹو فنانس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس فورم کا اہتمام انداز پاکستان، بل اینڈ ملینڈا گیٹس فانڈیشن، یو کے ایڈ اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے مل کر کیا ہے۔ ملکہ میکسیما نے مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے کے ضمن میں مفاہمت کی دستاویزات پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔  ملکہ میکسیما فنانشل انکلوژن کے لئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ بھی ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مائیکرو پیمنٹ پلیٹ فارم اور معیشت کو ترقی دینے کے لئے پاکستان کی حکومت کے اقدامات انتہائی خوش آئند ہیں جس سے بالخصوص خواتین کو زیادہ فائدہ پہنچے گا۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فنانشل انکلوژن کی شرح 17 سے بڑھ کر 31 فیصد ہو گئی ہے۔ یہ بات خوش آئند ہے۔  انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں جو اہداف مقرر کئے ہیں ہمیں امید ہے کہ ان کو حاصل کرنے پر بھرپور توجہ دی جائے گی۔ ملکہ میکسیما نے کہا کہ سپلائی چین میں نجی شعبہ کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا اسی طرح ای کامرس کا فروغ بھی وقت کی ضرورت ہے لیکن اس حوالے سے آگاہی کو بڑھانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مائیکرو پیمنٹ پلیٹ فارم اور فنانشل انکلوژن کو فروغ دینے کے لئے پاکستانی اقدامات قابل تعریف اور حوصلہ افزا ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ اس کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے ملکہ میکیسما کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی ایڈوکیٹ کی حیثیت سے آج کی تقریب میں ملکہ میکیسما کی شرکت ہمارے لئے باعث مسرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فنانشل انکلوژن کے حوالہ سے پرعزم ہے۔ ہم حکومتی ادائیگیوں کو 100 فیصد ڈیجیٹل بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔  اس موقع پر پاکستان میں برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر رچرڈ کراڈر نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان خصوصی تعلقات قائم ہیں۔  برطانیہ میں مقیم پاکستانی برطانیہ کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں۔ برطانیہ پاکستانی مصنوعات کی ایک بہت بڑی منڈی ہے۔  انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر اداروں کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی اہمیت کی حامل ہے۔  اس ضمن میں برطانیہ اپنا کردار ادا کرے گا۔

ہالینڈ کی ملکہ میکسیما نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کے لیے آسانیاں بہتر ہوئی ہیں، پاکستان میں نجی شعبے کے لیے قرضہ جات بڑھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہالینڈ کی ملکہ میکسیما نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین، غریب طبقے کے لیے قرضہ جات بڑھانا زیادہ اہم ہے۔ ہالینڈ کی ملکہ میکسیما نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کے لیے آسانیاں بہتر ہوئی ہیں، پاکستان میں نجی شعبے کے لیے قرضہ جات بڑھے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply