جرمن میوزیم سے اربوں یورو کے قیمتی زیورات اور فن پارے چوری

جرمنی کے شہر ڈریسڈن میں واقع تاریخی گرین والٹ میوزیم

جرمنی کے شہر ڈریسڈن میں واقع تاریخی گرین والٹ میوزیم

ڈریسڈن ۔۔۔ نیوز ٹائم

جرمنی  کی تاریخ کی سب سے بڑی نوردرات کی چوری، قیمتی زیورات اور فن پاروں کے سب سے بڑے مرکز سے چور 100 کے قریب قیمتی زیورات اور نوادرات لے گئے۔   غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے شہر Dresden میں واقع تاریخی Green Vault میوزیم میں کئی صدیوں پرانے زیورات، نوادرات، فن پاروں دیگر نوادرات رکھے ہیں جو یورپ کا سب سے بڑا خزانہ بھی کہلائے جاتے ہیں۔  میوزیم انتظامیہ نے خزانے  کو قیمت سے ماورا قرار دیتے ہوئے صرف اتنا بتایا ہے کہ ان کی مالیت اربوں یورو میں ہے۔

دوسری جانب مقامی سیاستداں Roland Voeller نے اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ کئی افراد نے پیر کے روز باقاعدہ منصوبہ بندی سے میوزیم میں نقب لگائی اور ایسے خزانے کو چرا لیا جن کی قیمت بیان سے باہر ہے کیونکہ وہ سب انمول ہیں۔ یاد رہے کہ Green Vault میوزیم  کو سب سے زیادہ محفوظ سمجھا جاتا رہا ہے لیکن پہلے صبح 5 بجے اس کی بجلی بند کی گئی اور اس کے بعد خزانہ لوٹا گیا۔  یہی وجہ ہے کہ ایک مقامی اخبار کے مطابق نوادرات کی مالیت کسی طور بھی ایک ارب یورو سے کم نہیں ہے۔  اب تک پولیس کو سی سی ٹی وی ویڈیو میں صرف دو چور ہی نظر آ سکے ہیں۔  اس ڈکیتی کو جرمنی کی تاریخ کی سب سے بڑی واردات بھی کہا جا رہا ہے۔شیشے کی صرف ایک الماری کو توڑ کو زیورات کے 3 جوڑے چرائے گئے جو King Augustus کے عہد سے تعلق رکھتے تھے۔

میوزیم کی خاتون سربراہ نے چوروں سے درخواست کی ہے کہ تاریخی نوعیت کے یہ نوادرات کسی بھی طرح مارکیٹ میں فروخت نہیں کیے جاتے لیکن انہیں بیچنے کے لیے وہ انہیں توڑنے، پگھلانے یا تبدیل کرنے سے گریز کریں۔ واضح رہے کہ واردات کے بعد Green Vault میوزیم کو بند کر دیا گیا ہے۔

01 02 05

No comments.

Leave a Reply