پوپ فرانسس کی متاثرین فوکو شیما سے ملاقات

پوپ فرانسس کی متاثرین فوکو شیما سے ملاقات

پوپ فرانسس کی متاثرین فوکو شیما سے ملاقات

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے دورے پر آئے پوپ فرانسس نے شاہ جاپان Emperor Naruhito اور فوکو شیما سانحے کے متاثرین سے ملاقات کی۔ پوپ فرانسس نے فوکو شیما سانحے کے متاثرین کے لیے مزید امداد کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خطے کے شہری ایسا محسوس کر رہے ہیں کہ جیسے انہیں فراموش کر دیا گیا ہے۔  پاپائے اعظم نے کہا کہ جاپانی پادریوں نے جوہری توانائی کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پوپ فرانسس نے گزشتہ روز دوسری جنگ عظیم کے دوران ایٹمی حملوں میں تباہ ہونے والے شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی کا بھی دورہ کیا۔

No comments.

Leave a Reply