جاپانی کمپنی کا سگریٹ نہ پینے والے ملازمین کو 6 زائد چھٹیاں دینے کا فیصلہ

سگریٹ نوش ملازمین کام کے دوران روزانہ 15 منٹ کا وقفہ لیتے ہیں جبکہ دیگر ملازمین کام کرتے رہتے ہیں۔ سی ای او

سگریٹ نوش ملازمین کام کے دوران روزانہ 15 منٹ کا وقفہ لیتے ہیں جبکہ دیگر ملازمین کام کرتے رہتے ہیں۔ سی ای او

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان میں مارکیٹنگ کمپنی نے سگریٹ نوش ملازمین کے مقابلے میں سگریٹ نہ پینے والے ملازمین کو سالانہ 6 چھٹیاں زیادہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کی مارکیٹنگ فرم کے ایک ملازم کی انوکھی ای میل نے ساتھی ملازمین کی سالانہ تعطیلات میں 6 روز کا اضافہ کروا دیا۔  تاہم اس سے سگریٹ نوش ملازمین فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔ فرم کے ایک ملازم نے اپنے حکام کو ایک ای میل بھیجی جس میں موقف اختیار کیا کہ سگریٹ نوش ملازمین کو سگریٹ پینے کے لیے دن میں دو، تین بار 15 منٹ کا وقفہ دیا جاتا ہے جبکہ سگریٹ نہ پینے والے ملازمین اس دوران کام کرتے رہتے ہیں۔ ملازم نے مزید لکھا کہ اس طرح سگریٹ نہ پینے والے ملازمین زیادہ دیر کام کرتے ہیں جس کا انہیں کمپنی کی جانب سے زائد چھٹیاں دے کر فائدہ بھی دیا جانا چاہیئے۔  جس پر کمپنی کے سی ای او نے سگریٹ نہ پینے والے ملازمین کو 6 مزید تعطیلات دے دیں۔ Piala کمپنی کے سی Takao Asuka, نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اس فیصلے سے سگریٹ نوش ملازمین کو اپنی نقصان دہ عادت کو ترک کرنے کے لیے حوصلہ ملے گا۔ اس سہولت سے کمپنی کے 120 میں سے 30 ملازمین فائدہ اٹھائیں گے۔

No comments.

Leave a Reply