فرانس میں پنشن کے نئے قانون کے خلاف پہیہ جام ہڑتال

فرانس میں پنشن کے نئے قانون کے خلاف پہیہ جام ہڑتال

فرانس میں پنشن کے نئے قانون کے خلاف پہیہ جام ہڑتال

پیرس ۔۔۔ نیوز ٹائم

فرانس میں پنشن سے متعلق نئے قانون کے خلاف آج  ہڑتال کی جا رہی ہے،  فرانس کے مختلف علاقوں میں نئے پنشن قانون کے خلاف 245 مظاہرے کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق فرانس میں پنشن کے نئے قانون کے خلاف  ہڑتال ہو گی، مختلف شہروں میں حکومت مخالف احتجاج اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 78 فیصد اسکول بند رہیں گے، ہڑتال کے باعث فرانس میں 90 فیصد ٹرینیں بند رہیں گی، جس کے سبب 5 لاکھ مسافر متاثر ہوں گے۔

دوسری طرف انتظامیہ نے مظاہرین کے شاہراہ Shanzhe highway جانے پر پابندی لگا دی ہے، 6 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکورٹی کے لیے تعینات کر دیے گئے ہیں،  تاہم اس ہڑتال میں وکلا، ہسپتال عملے، ایئر پورٹ اسٹاف کے ساتھ ساتھ خود محکمہ پولیس کے اہلکار بھی بڑی تعداد میں حصہ لے رہے ہیں،  خیال رہے کہ فرانس میں 1995ء کے بعد یہ بڑی پہیہ جام ہڑتال ہو گی۔

اگرچہ ایک عوامی سروے میں ہڑتال کے حق میں 69 فیصد رائے آ چکی ہے تاہم Emmanuel Macron انتظامیہ کو پھر بھی امید ہے کہ انھیں 1995ء میں پنشن اصلاحات پر ہونے والی عام ہڑتال جیسی صورت حال کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا،  جس کی وجہ تین ہفتوں تک ٹرانسپورٹ سسٹم ٹھپ ہو گیا تھا جس کی وجہ سے حکومت کو اصلاحات واپس لینی پڑی تھیں۔

ادھر پیلی جیکٹ کے مظاہرین نے بھی کہا ہے کہ وہ آج کی پہیہ جام ہڑتال اور احتجاج میں شرکت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ فرانس میں 16 نومبر کو پیلی جیکٹ تحریک کو بھی ایک سال مکمل ہو چکا ہے،  17 نومبر 2018ء میں صدر امانوئل میکخواں کی معاشی پالیسیوں کے خلاف پیلی جیکٹس تحریک کا آغاز ہوا تھا۔  حکومت کی جانب سے ٹیکس میں کٹوتی، پنشنز میں اضافے اور دیگر اصلاحاتی پروگرام کا اعلان کیا گیا تاہم عوام نے انھیں ناکافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

No comments.

Leave a Reply