شام اور لیبیا کے بحران پر چار رکنی سربراہ مذاکرات

جرمنی، ترکی، برطانیہ اور فرانس کے سربراہ شام اور لیبیا کے بحرانوں پر ملاقات کررہے ہیں

جرمنی، ترکی، برطانیہ اور فرانس کے سربراہ شام اور لیبیا کے بحرانوں پر ملاقات کررہے ہیں

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں نیٹو سربراہ اجلاس کے موقع پر 4 ممالک نے شام اور لیبیا کے بحرانوں پر اجلاس کیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق یہ اجلاس منگل کی شام 10 ڈاوننگ اسٹریٹ پر ہوا، جس میں ترکی کے صدر رجب طیب اردگان، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن، جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور فرانسیسی صدر Emmanuel Macron نے ملاقات کی۔ اجلاس کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا، جس میں چاروں سربراہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ شام میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی اور شمال مشرقی علاقوں میں اس کی ترسیل ممکن بنانے کے لیے اقوام متحدہ سے رجوع کیا جائے گا، جبکہ شرکا نے شام میں جنگ بندی کو پائیدار بنانے اور پرامن سیاسی حل کی فوری تلاش کے لیے اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 2254 کی اہمیت پر زور دیا۔ تمام رہنمائوں نے لیبیا میں جاری بحران کے لیے اقوام متحدہ کی سربراہی میں وہاں کے عوام کی خواہش کے مطابق سیاسی حل کی تائید کی۔ اس کانفرنس میں ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ چاروں ممالک کے درمیان ایک جامع تزویراتی، اقتصادی اور دفاعی اتحاد کو نیٹو کی زیر نگرانی مزید مستحکم بنایا جائے گا۔

دوسری جانب شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں امریکا کی زیر قیادت بین الاقوامی اتحادکے ایک ڈرون حملے میں Hayat Tahrir al-Sham تنظیم کا کمانڈر Abu Ahmad Al Muhajir جاں بحق ہو گیا۔ بشار الاسد حکومت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی اتحاد نے یہ کارروائی صوبہ ادلب کے سرحدی قصبے Atima میں کی۔ امریکی اتحاد نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جسے Abu Ahmad Al Muhajir خود چلا رہا تھا، جبکہ اس حملے میں اس کے ساتھ موجود ایک اور شخص بھی مارا گیا۔

No comments.

Leave a Reply