فرانسیسی عوام نئی پینشن پالیسی کے خلاف سڑکوں پر، دوسرے روز بھی احتجاج

ملک کے 40 شہروں میں لاکھوں افراد نے ہڑتال میں شرکت کی

ملک کے 40 شہروں میں لاکھوں افراد نے ہڑتال میں شرکت کی

پیرس ۔۔۔ نیوز ٹائم

ملک کے 40 شہروں میں لاکھوں افراد نے ہڑتال میں شرکت کی، کئی مقامات پر عوام اور فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز، پولیس، وکلا، ٹیچرز اور ٹرانسپورٹرز نے بھی مظاہرین میں شامل ہو کر ہڑتال میں حصہ لیا۔  مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے فورسز نے آنسوگیس کا استعمال کیا۔  شہریوں نے 8 تیل کی ریفائنریز کو بند کر دیا۔  فرانس میں ملک گیر ہڑتال کے باعث 90 فیصد ریل کا نظام جام ہو گیا جبکہ 30 فیصد فلائٹس کینسل ہو گئیں۔  خیال رہے کہ فرانسیسی صدر نے پوائنٹ بیسڈ پینشن نظام لانے کا اعلان کیا ہے۔ فرانس میں موجودہ پینشن نظام میں 42 سکیمیں ہیں۔

No comments.

Leave a Reply