مغربی سیاستدان اور میڈیا اسلام کو بدنام کرنے سے باز آئیں: ترکش صدر

صدر اردگان نے برطانیہ میں کیمبرج میں تعمیر کردہ یورپ کی پہلی ماحول دوست مسجد کا افتتاح کیا

صدر اردگان نے برطانیہ میں کیمبرج میں تعمیر کردہ یورپ کی پہلی ماحول دوست مسجد کا افتتاح کیا

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ مغربی سیاستدان اور میڈیا اسلام کو بدنام کرنے کا سلسلہ بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو اسلام کے ساتھ نہیں جوڑا جا سکتا۔ اگر کوئی شخص مسلمان کے بھیس میں دہشت گردی کرتا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اسے اسلامی دہشت گردی کہہ دیا جائے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر اردگان نے برطانیہ میں کیمبرج میں تعمیر کردہ یورپ کی پہلی eco-friendly mosque کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ 10 سال کی کاوشوں کے بعد مسجد کی تعمیر مکمل ہوئی ہے اور اس سے وہاں کے مقامی مسلمانوں کو عبادت میں آسانی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ترکی نے اب تک داعش (ISIS) کے خلاف سب سے زیادہ کارروائیاں کی ہیں اس کے باوجود مغرب عام مسلمانوں کو شدت پسند قرار دے رہا ہے۔  دنیا کو اس وقت تمام لسانی اور مذہبی تعصبات کو ایک طرف رکھتے ہوئے نفرت انگیزی اور انتہاپسندی کے خلاف مل کر لڑنے کی ضرورت ہے۔  انہوں نے مغربی سیاسی اور ابلاغی تنظیموں کو تنبیہ کی کہ وہ ایسے بیانات اور اعلانات سے باز رہیں، جن سے مسلمانوں یا دیگر مذاہب کے پیروکاروں کا تشخص خراب ہوتا اور معاشرے میں ان کے خلاف نفرت پھیلتی ہے۔ اس موقع پر یوسف اسلام کا کہنا تھا کہ مسجد کی تعمیر کیمبرج کے مسلمانوں کے لیے بے انتہا خوشی کا موقع ہے۔

No comments.

Leave a Reply