ایران میں 208 مظاہرین ہلاک، 7 ہزار کو حراست میں لیا گیا: اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل بیچلیٹ

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل بیچلیٹ

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

اقوام متحدہ میں ایران میں حالیہ ہفتوں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران ہلاکتوں اور گرفتاریوں کی تازہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق ایران میں 208 مظاہرین ہلاک اور کم سے کم 7 ہزار کو حراست میں لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا کہ ایران میں گذشتہ ماہ کے وسط میں عوامی مظاہروں کے آغاز سے اب تک کم از کم 7000 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ اقوام متحدہ نے حراست میں لیے گئے افراد کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں ایک مصدقہ ویڈیو ملی ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ ایران کے سیکیورٹی اداروں کے اہلکار منظم منصوبے کے تحت مظاہرین کو نشانہ بنا رہے تھے۔

یو این ایچ سی آر کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اس کے پاس ایسی اطلاعات موجود ہیں جن میں بتایا گیا تھا کہ بدامنی کے دوران کم از کم 208 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ تعداد انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ذریعہ فراہم کردہ ہلاکتوں کی تعداد سے مماثلت رکھتی ہے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق Michelle Bachelet نے کہا کہ ان کے دفتر سے حاصل کردہ ویڈیو میں مظاہرین کے خلاف انتہائی تشدد کا استعمال دکھایا گیا۔ انہوں نے کہا  کہ ہمیں ایسی فوٹیج بھی ملی ہے جس میں سیکیورٹی فورسز کو مظاہرین پر  تشدد کرے۔

No comments.

Leave a Reply