جاپان ماحولیاتی کانفرنس میں مثبت پیغام دے گا، شنجیرو کوئیزومی

جاپان کے وزیر ماحولیات شنجیرو کوئیزومی

جاپان کے وزیر ماحولیات شنجیرو کوئیزومی

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے وزیر ماحولیات Shinjiro Koizumi نے کہا ہے کہ وہ میڈرڈ میں اقوامِ متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس میں جاپان کی کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی پالیسی کی وضاحت کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ Shinjiro Koizumi رواں ہفتے کوپ 25 اجلاس کے موقعے پر وزارتی سطح کے ایک اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ٹوکیو میں ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ان کے خیال میں جاپان کے معدنی ایندھن سے توانائی پیدا کرنے کی جاپانی پالیسی کے حوالے سے وضاحت ناگزیر ہے۔ جاپان کو اس حوالے سے بین الاقوامی تنقید کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جاپان کو گیسوں کے اخراج میں کمی لانے کے حدف کو بڑھانے پر غور کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک مثبت پیغام دینے کے لیے تیار ہیں لیکن اس میں کچھ مشکلات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار بھی کرنا چاہیں گے۔

No comments.

Leave a Reply