پیوٹن کی نجی بزنس کمپنی شیف پرگوزین، امریکی وزارت خزانہ کی نئی پابندیوں سے متاثر

روس کے صدر پیوٹن اور معروف نجی جیٹس اور لگژری یاٹ (تفریحی کشتیوں) کے مالک کاروباری شخص ییوجینی پرگوزین

روس کے صدر پیوٹن اور معروف نجی جیٹس اور لگژری یاٹ (تفریحی کشتیوں) کے مالک کاروباری شخص ییوجینی پرگوزین

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی وزارت خزانہ نے 2018 ء کے انتخابات پر اثرانداز ہونے کی مبینہ کوششوں کے الزام میں ولادی میر پیوٹن کے ایک قریبی ساتھی کے خلاف پابندیوں میں اضافہ کیا ہے اور ماسکو کو متنبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ سال ہونے والے امریکی انتخابات میں مداخلت کی مستقبل کی کوششوں کے خلاف جارحانہ کارروائی کرے گی۔ کریملن کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے پیوٹن کے Chef کے نام سے معروف نجی جیٹس اور لگژری یاٹ (تفریحی کشتیوں) کے مالک کاروباری شخص Yevgeny Prigozhin پر ان کی چند کمپنیوں اور ان سے وابستہ افراد اور ان کی انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی پر پابندی عائد تھی۔ امریکی حکام نے اس فرم کو سینٹ پیٹزربرگ میں قائم Troll farm کے طور پر بیان کیا جو امریکی انتخابات میں مداخلت کیلئے سوشل میڈیا اکائونٹس اور جعلی خبروں کا استعمال کرتی ہے۔ مبینہ حملے کیلئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روسی ہم منصب یا کریملن کی براہ راست مذمت میں عدم دلچسپی کے باوجود نئے امریکی قانون کے تحت انتخابات میں مداخلت کو ہدف بنانے کیلئے  امریکی حکومت کی جانب سے نئے دبائو کی نشاندہی کے لئے مداخلت کے ردعمل کے طور پر ستمبر 2018 ء پہلی بار پابندی عائد کی گئی تھی۔

امریکی وزیر خزانہ Steven  Mnuchin نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی وزارت خزانہ کی کوششوں کا ہدف امریکی جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے والی ریسرچ ایجنسی کے پس پردہ روسی سرمایہ کار Yevgeny Prigozhin کے نجی طیارے، یاٹ اور متعلقہ فرنٹ کمپنیاں ہیں۔ موجودہ انتظامیہ ہمارے انتخابی عمل کی حفاظت کیلئے انتھک محنت کرے گی اور 2020ء کے انتخابات میں مداخلت کرنے کی کوشش کرنے والے کسی دوسرے غیر ملکی عنصر کا جارحانہ انداز میں تعاقب کرے گی ۔ پابندیوں کی پالیسی کے نگراں Foreign Assets Control (“OFAC”)  کے ادارے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام ممالک بالخصوص روس، چین اور ایران کو آئندہ 2020 ء کے انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش سے باز رکھنے کے وسیع تر دبائو کا ایک حصہ ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکا اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کام جاری رکھے گا کہ Yevgeny Prigozhin اور ان جیسے دیگر افراد کیلئے کہیں پناہ یا سکون نہیں، جب تک وہ عدم استحکام کی سرگرمیاں انجام دیتے رہیں گے جو امریکا، اس کے اتحادیوں اور شراکتداروں کے مفادات کیلئے خطرہ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم روس کو اس کی تباہ کن اور ناقابل قبول سرگرمیوں سے روکنے کیلئے مزید پابندیاں عائد کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ Foreign Foreign Assets Control (“OFAC”)  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس بات کا کوئی اشارہ نہیں مل سکا تھا کہ غیر ملکی عنصر انتخابی ڈھانچے پر اثرانداز ہونے کے قابل تھے، جس سے ووٹنگ کو روکنے، ووٹوں کی گنتی کو تبدیل کرنے یا ووٹوں کا میزان نکالنے میں خلل پیدا ہوتا۔

Yevgeny Prigozhin 2000ء کی دہائی کے اوائل میں سینٹ پیٹرز برگ کے معروف ریستوران کے مالک تھے جب انہوں نے ولادی میر پیوٹن سے دوستی کی۔ انہوں نے روسی اسکولوں اور وہاں کی فوج کے سینکڑوں ملین ڈالر لاگت کے کیٹرنگ کے معاہدے حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی اور روسی صدر و دیگر غیر ملکی رہنمائوں سے اس دورے میں ملاقات کی۔ Yevgeny Prigozhin کی انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی اور پیر کے اعلامیہ میں شامل دیگر 6 افراد میں سے 4 پہلے ہی امریکی پابندیوں کے تحت تھے  کیونکہ امریکی وزارت خزانہ کے مطابق ان لوگوں نے 2016 ء کے انتخابات میں مداخلت اور ڈونلڈ ٹرمپ کو جیتنے میں مدد دینے کی کوشش کی تھی۔ Yevgeny Prigozhin اور انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی کے متعدد ملازمین کو امریکا میں مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے، جو 2016 ء کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات کرنے والے خصوصی وکیل Robert Mueller نے عائد کیے ہیں۔

Yevgeny Prigozhin کے نمائندوں نے جاری قانونی کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ یاد رہے کہ کریملن نے ہمیشہ امریکی انتخابات میں مداخلت کی روسی کوششوں کی تردید کی ہے۔ Foreign Assets Control (“OFAC”)   نے بتایا کہ پیر کی پابندیوں میں توسیع کرتے ہوئے ییوجینی پرگوزین سے منسلک تین کمپنیوں، تین نجی طیاروں اور لگرژری یاٹ سینٹ وٹامن، جس پر ان کے اہلخانہ نے چھٹی گزاری تھی، کو شامل کیا گیا ہے۔ Yevgeny Prigozhin نے 2017 ء میں سینٹرل افریقن ریپبلک اور دیگر دو ممالک جہاں روسی نجی سیکیورٹی کمپنی ویگنار، روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق جس کا Yevgeny Prigozhin سے تعلق ہے، کام کر رہی ہے، سمیت متعدد افریقی ممالک کے سفر کیلئے ایک جیٹ طیارے کا استعمال کیا تھا۔

ٹیل نمبر ایم ۔ سان (M-SAAN) کے ساتھ جیٹ طیاروں میں سے ایک برطانوی تاج کے تحت ریاست آئل آف میں(Isle of Man) میں رجسٹرڈ ہے۔۔ Foreign Assets Control (“OFAC”نے کہا کہ ان طیاروں اور بحری جہاز کی خدمات جاری رکھنے سے، اس طرح کی خدمات فراہم کرنے والے Yevgeny Prigozhin کی مذموم سرگرمیوں کو سہولت یا مدد کرنے کا خطرہ موجود ہے  اور مستقبل میں اس پر پابندیاں بھی لگ سکتی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply