لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج کر دی

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز

لاہور ۔۔۔ نیوز ٹائم

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی گئی، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو وزارت داخلہ سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت نے وفاقی حکومت کو مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر 7 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ تفصلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس باقر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کو وزارت داخلہ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی و رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کی تھی۔ درخواست میں مریم نواز نے موقف اختیار کیا ہے کہ کیس میں حتمی فیصلے تک 6 ہفتوں کیلئے باہر جانے کی اجاز ت دی جائے۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ والد کی دیکھ بھال کیلئے بیرون ملک جانا چاہتی ہوں۔ یاد رہے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔ جبکہ کیپٹن ریٹائڑد صفدر کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا تھا ۔

واضح رہے وفاقی کابینہ نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا تھا کہ حسین نواز، حسن نواز اور اسحق ڈار ملک کے مفرور ملزم ہیں، واپس لانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے، ایون فیلڈ ریفرنس کی جائیداد پاکستان کی ملکیت ہے جس کی قرقی کے حوالے سے برطانیہ کی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔ واضح رہے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایک ٹاسک فورس بنا رہا ہوں جو بیرون ملک سے پیسا واپس لائے گی۔ جو چوری کا پیسا واپس لائے گی۔

امریکا کی رپورٹ ہے کہ ملک میں ہر سال 10 ارب کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے، بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر نواز شریف کا نام طبی بنیادوں پر ایل سی ایل سے نکال دیا گیا تھا۔ اب رہنما مسلم لیگ ن نے بھی مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرا دی ہے۔ جس پر سماعت پیر کے روز ہو گی۔

No comments.

Leave a Reply