مس یونیورس2019 کا تاج سیاہ فام افریقی حسینہ کے سر سج گیا

جنوبی افریقہ کی 26 سالہ سیاہ فام حسینہ زوزیبینی تنزی

جنوبی افریقہ کی 26 سالہ سیاہ فام حسینہ زوزیبینی تنزی

اٹلانٹا ۔۔۔ نیوز ٹائم

گزشتہ روز امریکا میں منعقدہ 68 ویں مس یونیورس مقابلے کے فائنل میں جنوبی افریقہ کی 26 سالہ سیاہ فام حسینہ Zozibini Tunzi تنزی فاتح قرار پائیں جبکہ مس Puerto Rico اور مس میکسیکو بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔ اس مقابلے میں دنیا بھر سے 90 حسینائوں نے حصہ لیا جو اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کر رہی تھیں۔ 7 خواتین ججز پر مشتمل پینل نے فاتح کا فیصلہ کیا۔ اپنے سر پر مس یونیورس کا تاج سجانے کے بعد Zozibini Tunzi نے جذباتی تقریر کرتے ہوئے کہا، میں ایک ایسی دنیا میں پیدا ہوئی جہاں مجھ جیسی دکھائی دینے والی، مجھ جیسی جلد اور میرے جیسے بالوں والی عورت کو کبھی خوبصورت نہیں سمجھا جاتا تھا۔ میرا خیال ہے آج یہ سوچ غلط ثابت ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ Zozibini Tunzi سے پہلے 5 سیاہ فام خواتین مس یونیورس مقابلہ جیت چکی ہیں۔ جنہوں نے مس یونیورس کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ Zozibini Tunzi سے پہلے 2011 ء میں Angola کی Leila Lopes نے مس یونیورس کا مقابلہ جیتا تھا۔

02-1575871206

No comments.

Leave a Reply