فن لینڈ کی 34 سالہ ثانا میرن دنیا کی کم عمر ترین وزیر اعظم بن گئیں

فن لینڈ کی نئی وزیر اعظم ثنا میرن

فن لینڈ کی نئی وزیر اعظم ثنا میرن

ہسلینکی ۔۔۔ نیوز ٹائم

یورپی ممالک ناروے اور سویڈن کے پڑوسی ملک فن لینڈ کی 34 سالہ سیاستدان Sana Marin دنیا کی کم عمر ترین وزیر اعظم بن گئیں۔ Sana Marin جہاں دنیا کی کم عمر ترین وزیر اعظم بنی ہیں، وہیں وہ فن لینڈ کی اب تک بننے والی تیسری خاتون وزیر اعظم بھی بنی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ Sana Marin پہلی بار فن لینڈ کی 5 سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے بننے والی حکومت کے تحت وزیر اعظم بنی ہیں  اور اس اتحاد میں شامل پانچوں سیاسی جماعتوں کی سربراہی خواتین کے پاس ہے۔ 34 سالہ Sana Marin کا تعلق فن لینڈ کی معروف سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس ڈی پی) سے ہے  اور وہ گزشتہ ہفتے مستعفی ہونے والے وزیر اعظم Antti Rinne کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کے بعد وزیر اعظم بنی ہیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی اعلی کونسل میں شامل 32 ارکان میں سے 29 ارکان نے 34 سالہ خاتون کو وزیر اعظم بنانے کے لیے ووٹ دیا۔ Sana میری سے قبل بھی اسی سیاسی جماعت کے Antti Rinne وزیر اعظم تھے اور اس جماعت کو رواں برس اپریل میں ہونے والے انتخابات میں سب سے زیادہ اکثریت حاصل تھی۔ ایس ڈی پی نے دیگر 4 سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائی تھی، تاہم فن لینڈ میں کئی ہفتوں سے محکمہ پوسٹل کے ملازمین کے شدید احتجاجوں کی وجہ سے Antti Rinne کو وزارت عظمی سے استعفی دینا پڑا تھا۔ Antti Rinne کے استعفی کے بعد سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے دیگر سیاستدان بھی وزیر اعظم کے امیدوار تھے،  تاہم زیادہ تر کونسل ارکان نے Sana Marin کو ووٹ دے کر نیا وزیر اعظم منتخب کر لیا۔

Sana Marin 34 برس کی عمر میں وزارت عظمی سنبھالنے والی پہلی وزیر اعظم بن گئی ہیں، دوسرے کم عمر ترین وزیر اعظم کا درجہ یوکرین کے وزیر اعظم 35 سالہ Oleksiy Valeriyovych Honcharuk کے پاس ہے جبکہ تیسری کم عمر ترین وزیر اعظم نیوزی لینڈ کی 39 سالہ Jacinda Ardern ہیں۔ Sana Marin وزیر اعظم بننے سے قبل گزشتہ ہفتے تک وزیر ٹرانسپورٹ کی خدمات سرانجام دے رہی تھیں اور وہ 2015 ء میں پہلی بار 30 سال کی عمر میں رکن اسمبلی بنی تھیں۔ Sana Marin کی پیدائش متنازع جنسی رجحانات رکھنے والے جوڑے کے ہاں ہوئی تھی اور ان کی پرورش ان کی والدہ نے کی تھیں۔ Sana Marin ہم جنس پرست جوڑے کے ہاں پیدا ہوئی تھیں اور وہ اپنے خاندان کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے اعلی تعلیم حاصل کی۔ Sana Marin ایک بچے کی والدہ ہیں اور وہ اپنے دیرینہ دوست کے ساتھ رہتی ہیں جن سے انہیں ایک بچہ بھی ہے۔

No comments.

Leave a Reply