جاپان اور امریکا کا نیا تجارتی معاہدہ یکم جنوری سے نافذ العمل

وزیر اعظم شنزو آبے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ستمبر میں شرائط پر اتفاق کیا تھا

وزیر اعظم شنزو آبے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ستمبر میں شرائط پر اتفاق کیا تھا

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپانی حکومت کے اس اعلان کے بعد کہ اس نے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے ہیں، توقع ہے کہ امریکا اور جاپان کے مابین نیا تجارتی معاہدہ یکم جنوری سے نافذ ہو جائے گا۔ وزیر اعظم شنزو آبے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ستمبر میں شرائط پر اتفاق کیا تھا۔ جاپانی قانون سازوں نے 4 دسمبر کو رائے دہی کے ذریعے معاہدے کی توثیق کی تھی۔ معاہدے کے رو سے جاپان، امریکی زرعی مصنوعات کے لئے اپنی منڈیاں اس حد تک کھول دے گا جو بحرالکاہل کے آر پار شراکتداری سمجھوتے کی گنجائش سے نہ بڑھے۔ امریکا اس معاہدے سے نکل چکا ہے۔ آبے اور صدر ٹرمپ اس بات پر متفق ہوئے تھے کہ امریکا، جاپانی گاڑیوں پر اضافی محصولات عائد کرنے سے گریز کرے گا۔ جاپان چاہتا ہے کہ امریکا گاڑیوں اور آٹو پارٹس پر محصولات کا مکمل خاتمہ کرے۔ دونوں نے اتفاق کیا تھا کہ اس حوالے سے بات چیت جاری رکھی جائے گی۔ دونوں ممالک معاہدے پر دستخط ہونے کے چار ماہ کے اندر مذاکرات کا دوسرا مرحلہ شروع کریں گے۔

No comments.

Leave a Reply