برطانیہ: انتخابات میں تقریبا 4 کروڑ 60 لاکھ شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے

برطانیہ میں آج ہونے والے انتخابات میں تقریباً 4 کروڑ 60 لاکھ شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے

برطانیہ میں آج ہونے والے انتخابات میں تقریباً 4 کروڑ 60 لاکھ شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانیہ میں آج ہونے والے انتخابات میں تقریباً 4.6 million شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جس میں سخت مقابلے کے بعد کنزرویٹو پارٹی کی کامیابی کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق انتخابات میں ووٹرز کے لیے جو معاملات اہم ہیں ان میں بریگزٹ، سست معیشت، صحت اور سوشل کیئر پروٹیکشن کی کمزور صورتحال، موسمیاتی تبدیلیاں اور امن و عامہ کی صورتحال شامل ہیں۔ اس ضمن میں ڈیٹا کمپنی یو گوو نے انتخابات سے ایک روز قبل جاری کیے گئے پول میں کنزر ویٹو پارٹی کی کامیابی کی پیشگوئی کی ہے  لیکن ساتھ ہی معلق پارلیمنٹ تشکیل دیے جانے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔ انتخابات میں 18 برس یا اس سے زائد عمر والے رجسٹرڈ برطانوی شہری ووٹ ڈال سکتے ہیں جس میں 650 مرد و خواتین کا انتخاب کیا جائے گا جبکہ پارلیمنٹ میں اکثریت پانے کے لیے کسی بھی پارٹی کا 326 نشستیں جیتنا ضروری ہے۔ مذکورہ انتخابات کو برطانیہ کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کنزرویٹو اور لیبر پارٹی کی جانب سے نسل کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتوں کا بریگزٹ اور عوام پر خرچ کرنے کے حوالے سے نقطہ نظر یکسر مختلف ہے،  اسی انتخاب کے نتیجے میں متوقع طور پر اس بات کا فیصلہ ہو جائے گا کہ بریگزٹ ریفرنڈم کے ساڑھے 3 برس بعد برطانیہ کس طرح یورپی یونین سے خارج ہو گا۔

آج ہونے والے انتخابات میں سال 2017 ء کے انتخابات کے مقابلے میں بڑی تعداد میں ایسے امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن کا پس منظر پاکستانی ہے۔ گزشتہ انتخابات میں ایسے امیدواروں کی تعداد 40 تھی جبکہ حالیہ انتخابات میں 70 پاکستانی نژاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں  جنہیں کنزرویٹو، لیبر اور لبرل ڈیموکریٹ پارٹیز نے ٹکٹ دیا ہے جبکہ کچھ امیدوار آزاد حیثیت سے بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔ امیدواروں کی تقسیم کچھ اس طرح ہے کہ 20 پاکستانی نژاد امیدواروں نے کنزرویٹو پارٹی، 19 لیبر پارٹی، 12 لبرل ڈیموکریٹ، 5 بریگزٹ پارٹی، 4 گرین پارٹی کے ٹکٹ اور 10 امیدواروں نے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا۔ قومیتی مساوات کے ایک تھنک ٹینک رنی میڈ کے مطابق عام طور پر پاکستانی نژاد ووٹرز دیگر اقلیتوں کی طرح لیبر پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں اور 90 ء کی دہائی میں یہ شرح 80 سے 90 فیصد تھی۔

2010 کے انتخابات میں پاکستانی اور بھارتی نژاد ووٹر نے بنگلہ دیشی، کیریبیئن اور افریقی ووٹرز کے مقابلے کم تعداد (60 فیصد) میں لیبر پارٹی کو ووٹ دیا۔ تاہم اب بھی برطانیہ کے سفید فام ووٹرز کے مقابلے میں زیادہ تر لیبر پارٹی کو ووٹ دینے کے خواہاں ہیں، 2017 ء میں پاکستانی نژاد شہریوں کی جانب سے تقریباً 90 فیصد ووٹ لیبر پارٹی کو دیے گئے۔ یہاں یہ بات اہم ہے کہ 54 فیصد پاکستانی نژاد بچے غربت میں زندگی گزار رہے ہیں تو یہ ووٹ دیتے ہوئے معاشی معاملات سامنے رکھنا غیر متوقع نہیں۔ دوسری جانب تاریخی طور پر اچھی کارکردگی نہ دکھانے والی کنزرویٹو پارٹی تمام گروپس میں اپنی نمائئندگی دکھانا چاہتی ہے  جس میں وزیر اعظم بورس جانسن نے نسلی اعتبار سے برطانیہ کی تاریخ کی سب سے مختلف قسم کی کابینہ تشکیل دی تھی جس میں پاکستانی نژاد چانسلر ساجد جاوید بھی شامل ہیں۔

No comments.

Leave a Reply