بھارتی فورسز نے 1989 سے اب تک 95 ہزار 471 کشمیریوں کو شہید کیا، کرفیو کا 131واں روز

کشمیر میں غیر انسانی کرفیو اور لاک ڈائون 131ویں روز میں داخل ہو گیا

کشمیر میں غیر انسانی کرفیو اور لاک ڈائون 131ویں روز میں داخل ہو گیا

سری نگر ۔۔۔ نیوز ٹائم

مقبوضہ وادی میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے باعث131 روز سے معمول کی زندگی مفلوج ہے، قابض بھارتی فورسز نے 1989ء سے اب تک 95471 کشمیریوں کو شہید کیا۔ مقبوضہ وادی میں کرفیو اور پابندیاں 131ویں روز بھی برقرارہیں، انٹرنیٹ، موبائل سروس پر پابندی، اور محاصروں نے وادی کو جیل بنا دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ پر بھارت کے خلاف مظاہرے کئے گئے، بھارتی فورسز نے مظاہرین پر تشدد کیا اور متعدد کو زخمی کیا، تعلیمی ادارے، کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند ہونے سے معمول کی زندگی مفلوج ہو گئی ہے۔مقبوضہ وادی کی معیشت کو 15 ہزار کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے جبکہ ہزاروں کشمیری بے روزگار ہو گئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے جاری کرفیو اور پابندیوں کے دوران بھارتی فوج خواتین سمیت 38 کشمیریوں کو شہید کر چکی ہیں جبکہ 1989ء سے اب تک بھارت کی قابض فوج نے 95471 کشمیریوں کو شہید کیا اور 7135 کشمیریوں کو دوران حراست شہید کیا گیا۔ کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے 11 ہزارسے زائد کشمیری خواتین کی عصمت دری کی گئی اور ایک لاکھ سے زائد گھر بھی تباہ کئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے مختلف علاقوں میں نام و نہاد چھاپوں کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا جبکہ نام و نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

کشمیر میں غیر انسانی کرفیو اور لاک ڈائون 131ویں روز میں داخل ہو گیا۔ ادویات اور خوراک کی شدید قلت برقرار ہے۔ وادی کشمیر میں بھارت کی طرف سے مسلط کردہ غیر انسانی لاک ڈائون اور مواصلاتی بندش کے باعث مسلسل131 ویں روز بھی معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔ سڑکیں سنسان، وادی میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے اور حالات تاحال کشیدہ ہیں۔ وادی میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی برقرار ہے اور بھارتی غاصب فورسز کی جانب سے مظالم کی شدت میں مزید اضافہ بھی کر دیا گیا ہے۔  وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔ دوسری جانب مودی سرکار کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام ہے کشمیری کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

No comments.

Leave a Reply