تجارتی معاہدہ طے نہ پانے کی صورت برطانیہ زیادہ متاثر ہو گا، یورپی یونین

یورپی کمیشن کی چیئرمین  اورسولا وون

یورپی کمیشن کی چیئرمین اورسولا وون

سٹراسبرگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

یورپی یونین نے برطانیہ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر بریگزٹ کی عبوری مدت میں توسیع کے معاملے پر ممکنہ انکار سے متنبہ کیا ہے۔ یورپی کمیشن کی چیئرمین  Ursula von der Leyen نے سٹراسبرگ میں پارلیمنٹ کے اجلاس میں کہا کہ اگر یورپی یونین اور برطانیہ 2020ء  سے قبل دوطرفہ معاہدہ طے نہیں کر پائے، تو فریقین کو کافی خطرناک صورتحال کا سامنا کرنا ہو گا اور اس کا زیادہ نقصان برطانیہ کو اٹھانا پڑے گا۔ موجودہ معاہدے کے مطابق جنوری 2020ء کے آخر میں برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا کے بعد 31 دسمبر 2020ء  تک ایک عبوری مدت ہو گی جس کے دوران برطانیہ یورپی یونین کے ساتھ تجارتی تعلقات پر دوبارہ مذاکرات کرے گا۔ اس سے قبل برطانوی حکومت کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن بریگزٹ معاہدے میں ترمیم پر کام کر رہے ہیں تاکہ عبوری مدت میں توسیع نہ کی جائے۔  ذرائع ابلاغ میں عمومی طور پر یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ یورپی یونین اور برطانیہ کا 11 ماہ کے اندر تجارتی معاہدے پر اتفاق کرنا مشکل ہو گا۔

No comments.

Leave a Reply