چینی صدر آئندہ ہفتے جاپان کے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے: چینی وزارت خارجہ

چینی صدر آئندہ ہفتے جاپان کے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے

چینی صدر آئندہ ہفتے جاپان کے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین کے صدر Xi Jinping آئندہ ہفتے جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے سے ملاقات کریں گے۔ چینی نائب وزیر خارجہ Luo Zhaohui نے جمعرات کے روز نامہ نگاروں کو یہ بات بتائی ہے۔ جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے پیر کے روز سے بدھ تک چین کا دورہ کر رہے ہیں۔  اس دوران وہ منگل کے روز Sichuan صوبے کے Chengdu میں جنوبی کوریا اور چین کے سربراہوں کے ساتھ سہ فریقی ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق آبے پیر کے روز بیجنگ میں شی سے ملاقات کریں گے۔  توقع ہے کہ وہ آئندہ موسم بہار میں شی کے جاپان کے سرکاری دورے پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ Luo Zhaohui نے کہا کہ چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے رہنما اسٹریٹجک روابط بڑھانے کی کوشش کریں گے اور وسیع تر شعبوں میں سہ ملکی تعاون بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ Luo Zhaohui نے مزید کہا کہ تینوں رہنما سہ فریقی آزاد تجارت معاہدے کے لیے مذاکرات کو تیز کرنے اور جزیرہ نما کوریا کی صورتحال پر بھی بات چیت کریں گے۔

No comments.

Leave a Reply