ایرانی صدر کا دورہ جاپان، میزبان وزیر اعظم شنزو آبے کے ساتھ ملاقات

صدر حسن روحان جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کے ساتھ ملاقات کریں گے

صدر حسن روحان جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کے ساتھ ملاقات کریں گے

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایران کے صدر حسن روحانی جاپانی دارالحکومت ٹوکیو پہنچ گئے۔  صدر حسن روحان جاپانی دارالحکومت میں قیام کے دوران میزبان وزیر اعظم شنزو آبے کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سفارتکاروں نے بتایا کہ جاپانی وزیر اعظم امریکی اور ایرانی تنائو کو کم کرنے کی کوشش میں ہیں۔ حسن روحانی ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقدہ مسلم ممالک کے لیڈروں کے اجلاس میں شرکت کے بعد ٹوکیو کا سفر اختیار کر رہے ہیں۔ ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ملکی صدر کے جاپانی دورے کا امریکا کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔  ایرانی صدر کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ان کے ملک میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ہونے والے مظاہروں میں ہونے والی ہلاکتوں کی وجہ سے بے چینی کی فضا اب بھی موجود ہے۔

No comments.

Leave a Reply