عالمی عدالت انصاف کا اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کا اعلان

بین الاقوامی فوجداری عدالت 'آئی سی سی' کی پراسیکیوٹر 'فاتو بینسودا'

بین الاقوامی فوجداری عدالت ‘آئی سی سی’ کی پراسیکیوٹر ‘فاتو بینسودا’

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

بین الاقوامی فوجداری عدالت ‘آئی سی سی’ کی پراسیکیوٹر ‘ Fatou Bensouda ‘ نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ عالمی عدالت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم کے الزامات کی مکمل تحقیقات کا جلد آغاز کریں گا۔ ان تحقیقات میں اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں پر عائد الزامات کی چھان بین شامل ہے۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے عالمی عدالت انصاف کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے اس کی مذمت کرتے ہوئے اس اعلان کو حق اور انصاف کے لیے یوم سیاہ قرار دیا۔

Fatou Bensouda نے ایک بیان میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مغربی کنارے بہ شمول مشرقی یروشلم اور غزہ کی پٹی میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کی درخواست پر وہ براہ راست تحقیقات شروع کر سکتی ہیں۔  اس کے لیے عدلیہ کی منظوری کی ضرورت نہیں۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی چیف پراسیکیوٹر Fatou Bensouda کے جمعہ کے روز اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے کہ وہ فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم کے الزامات کی تحقیقات کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

دریں اثنا فلسطین نیوز ایجنسی نے بین الاقوامی فوجداری عدالت میں اسرائیلی جرائم کے کیسز کی پیروی کرنیوالی فالو اپ کمیٹی کے سربراہ صائب عریقات کا ایک بیان نقل کیا ہے  جس میں ان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کا غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے جنگی جرائم کی تحقیقات کروانے کا فیصلہ ایک مثبت اور حوصلہ افزا اقدام ہے۔  یہ اقدام فلسطینی عوام کے لیے امید کا پیغام ہے کہ انصاف کا حصول ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین عالمی عدالت کو ہر طرح کی مدد اور تعاون فراہم کرے گا۔ اس کے برعکس اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم کے الزامات کی تحقیقات کرنے کا اختیار نہیں ہے۔  انہوں نے اسے سچائی اور انصاف کے لیے سیاہ دن قرار دیا۔ نیتن یاھو نے ایک بیان میں مزید کہا کہ اس معاملے میں عدالت کا کوئی دائرہ اختیار نہیں ہے۔ عدالت کو صرف خودمختار ریاستوں سے درخواستوں کی سماعت کرنے کا اختیار حاصل ہے لیکن فلسطینی ریاست خودمختار نہیں ہے۔

No comments.

Leave a Reply