ملکہ برطانیہ نے شہزادہ ہیری اور ان کی بیگم میگھن کو شاہی خاندان کے شجرے سے نکال دیا

ملکہ الزبتھ ایک میز کے پیچھے بیٹھی نظر آ رہی ہیں جبکہ میز پر شاہی خاندان کے افراد کی 4 فریم کردہ تصویر رکھی ہوئی ہیں

ملکہ الزبتھ ایک میز کے پیچھے بیٹھی نظر آ رہی ہیں جبکہ میز پر شاہی خاندان کے افراد کی 4 فریم کردہ تصویر رکھی ہوئی ہیں

لندن ۔۔۔ نیوز  ٹائم

ملکہ برطانیہ نے اپنے پوتے اور ان کی بیگم کو شاہی خاندان کے شجرے سے نکال دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم نے ہر سال کی طرح کرسمس کے موقع پر اپنا خطاب ریکارڈ کرایا۔ منگل کے روز ریکارڈ ہونے والے اس خطاب کے سلسلے میں برطانوی ملکہ کی ایک تصویر نشر کی۔ ملکہ الزبتھ ایک میز کے پیچھے بیٹھی نظر آ رہی ہیں جبکہ میز پر شاہی خاندان کے افراد کی 4 فریم کردہ تصویر رکھی ہوئی ہیں۔ ان تصاویر میں ملکہ کے شوہر، ان کے بیٹوں، بہوئوں اور پوتوں کے علاوہ ملکہ کے والد کی ایک تصویر بھی شامل ہیں۔

یہ تصویر بادشاہ کے سرطان میں مبتلا ہو کر 1952ء میں اس دنیا سے رخصت ہونے سے قبل کی ہے۔ ملکہ الزبتھ کی تصویر کو غور سے دیکھا جائے گا تو معلوم ہو گا کہ میز پر ملکہ کے پوتے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل کی تصویر موجود نہیں جبکہ گذشتہ برس ان دونوں کی تصاویر ملکہ کی میز موجود تھی۔ اس طرح ان دونوں کے بیٹے کی بھی تصویر موجود نہیں جس کی پیدائش رواں سال مئی کے آغاز میں ہوئی تھی۔ یہ چیز اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ 93 سالہ برطانوی ملکہ اپنے چھوٹے پوتے سے اس حد تک ناراض ہیں کہ انہوں نے ہیری اور ان کی اہلیہ کو شاہی خاندان کے شجرے سے کاٹ دیا ہے۔

جبکہ شہزادے ہیری نے بھی اس سال کرسمس کے موقع پر اپنی شاہی ذمے داریوں سے دوری اختیار کر لی۔ ہیری نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کرسمس اپنی اہلیہ اور ان کی والدہ کے ساتھ کینیڈا میں منائیں گے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ الزبتھ اپنے خطاب میں علامتی عبارتوں کے ذریعے اپنے دونوں پوتوں ولیم اور ہیری کے درمیان اختلافات کی جانب اشارہ کریں گی۔ خیال رہے کہ رواں سال مئی میں لندن میں شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کے ہاں پہلا بیٹا پیدا ہوا تھا جس کا نام آرچی رکھا گیا۔

No comments.

Leave a Reply