حکومت جاپان نئے خلائی یونٹ کے قیام کے لئے قانونی ترمیم کرے گی

جاپان کی وزارت دفاع خلائی یونٹ کے قیام کے لیے پارلیمان کے حالیہ اجلاس میں ایک مسودہ پیش کرے گی

جاپان کی وزارت دفاع خلائی یونٹ کے قیام کے لیے پارلیمان کے حالیہ اجلاس میں ایک مسودہ پیش کرے گی

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کی وزارت دفاع خلائی یونٹ کے قیام کے لیے پارلیمان کے حالیہ اجلاس میں ایک مسودہ پیش کرے گی۔ خلا  اور سائبر سپیس کے شعبوں میں دفاعی صلاحیتیوں میں اضافے کے لیے رواں سال اپریل سے متعلقہ عملے کی تعداد بڑھانے اور نئے یونٹ کے قیام پر وزارت میں غور کیا جائے گا۔ وزارت کا منصوبہ ہے کہ پارلیمان کے حالیہ اجلاس میں وزارت کے قیام کے قانون میں ترمیم کا مسودہ پیش کر کے اسے قانونی حیثیت دے دی جائے۔ خلا میں سرگرمیوں کا یونٹ ٹوکیو کے فوچو شہر (Fuchu City) میں فضائی سیلف ڈیفنس فورس کے ایک اڈے پر قائم ہو گا۔ مشتبہ مصنوعی سیاروں اور خلا میں موجود ملبے پر نظر رکھنا اس کے فرائض ہوں گے۔ یونٹ میں تقریباً 20 اہلکار ہوں گے۔

No comments.

Leave a Reply