امریکی صدر نے جان بولٹن کو جو بائیڈن کے خلاف تحقیقات تک یوکرائن کی فوجی امداد روکنے سے متعلق آگاہ کیا تھا، رپورٹ

امریکا کے قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن

امریکا کے قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن

واشنگٹن  ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا کے قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن نے ایک کتاب کے مسودے میں الزام عائد کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے سیاسی مخالف کے خلاف تحقیقات تک یوکرائن کی فوجی امداد روکنا چاہتے تھے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکی خبر رساں ادارے نیو یارک ٹائمز میں شائع کی گئی ایک رپورٹ میں بتائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق جان بولٹن کے ایک غیر شائع شدہ مسودے میں صدر ٹرمپ نے جان بولٹن کو یوکرائن کی 391 ملین ڈالر کی فوجی امداد روکنے کی خواہش سے متعلق بتایا جب تک کہ وہ ڈیموکریٹک مخالف جو بائیڈن  کے خلاف تحقیقات میں مدد نہیں کرتے۔  رپورٹ شائع ہونے پر سینیٹ میں مواخذے کے مقدمے کے ہائوس منیجر ایڈم شف  (Adam Schaff) نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ صدر ٹرمپ نے جان بولٹن کی گواہی کے لیے ہماری درخواست بلاک کر دی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ کیوں جان بولٹن صدر ٹرمپ کے دفاع سے براہ راست انکاری ہیں۔

ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی نے کہا کہ سینیٹ ریپبلیکنز کے جان بولٹن، دیگر گواہوں اور دستاویزات کو سننے سے انکار کرنا اب اور بھی زیادہ مشکل ہو گیا ہے لہذا انتخاب واضح اور صاف ہے کہ ہمارا آئین یا پردہ پوشی کرنا۔ سینیٹ میں اقلیتی رہنما چک شومر (Chuck Schumer) نے سینیٹ ریپبلیکنز پر زور دیا کہ وہ مواخذے کے ٹرائل کے دوران گواہوں کی شہادت کو شامل کریں۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کو ان کے دفتر سے ہٹانے کے لیے 67 سینیٹرز یعنی دو تہائی اکثریت کی حمایت ضروری ہے۔

No comments.

Leave a Reply