ڈومینک تھیم کو شکست، نواک جوکووچ 8ویں مرتبہ آسٹریلین اوپن چیمپیئن بن گئے

عالمی نمبر دو اور سربیا کے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ اور آسٹریا کے ڈومینک تھیم

عالمی نمبر دو اور سربیا کے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ اور آسٹریا کے ڈومینک تھیم

میلبرن ۔۔۔ نیوز ٹائم

عالمی نمبر دو اور سربیا کے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ (Novak Djokovic) نے آسٹریا کے ڈومینک تھیم (Dominic Thiem) کو شکست دے کر 8واں آسٹریلین اوپن اور کیریئر کا 17واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا۔ میلبرن کے روڈ لیور ارینا (Rod Laver Arena)  میں کھیلے گئے سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کے مردوں کے سنگل مقابلے میں سربیا کے نوواک جوکووچ (Novak Djokovic) اور آسٹریا کے ڈومینک تھیم (Dominic Thiem) مدمقابل تھے۔ پہلے سیٹ میں جوکووچ (Novak Djokovic)نے بہترین کھیل کا مظاہرہر کرتے ہوئے تھیم (Dominic Thiem) کو 4-6 سے مات دے کر ایک سیٹ کی برتری حاصل کر لی۔ تاہم اس کے بعد آسٹریا کے ڈومینک تھیم (Dominic Thiem) نے شاندار انداز میں میچ میں واپسی کی اور مسلسل دو سیٹ 4-6 اور 2-6 سے جیت کر میچ میں برتری حاصل کر لی۔ اس دوران سربین کھلاڑی کو انجری کی بھی شکایت ہوئی جس کے سبب انہیں ٹرینر کی مدد لینا پڑی۔ میچ کے چوتھے سیٹ میں جوکووچ (Novak Djokovic)نے اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے بہترین انداز میں کم بیک کیا اور 3-6 سے چوتھا سیٹ جیت کر مقابلے 2-2 سیٹ سے برابر کر دیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں تھیم (Dominic Thiem) نے شاندار کھیل پیش کیا لیکن اس مرحلے پر وہ جوکووچ (Novak Djokovic)کے تجربے سے مات کھا گئے  اور سربیا کے اسٹار نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سیٹ 4-6 سے جیت کر 8ویں مرتبہ آسٹریلین اوپن جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

جوکووچ (Novak Djokovic) اس سے قبل 2008، 2011، 2012، 2013، 2015، 2016 ء اور 2019 ء میں بھی سال کا پہلا گرینڈ سلیم جیت چکے ہیں۔ اس فتح کے ساتھ ساتھ جوکووچ (Novak Djokovic)نے مجموعی طور پر کیریئر کا 17واں گرینڈ سلیم حاصل کر لیا جہاں وہ 5 ومبلڈن، 3 یو ایس اوپن اور ایک فرنچ اوپن ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں۔ ڈومینک تھیم  (Dominic Thiem)کو کیریئر میں تیسری مرتبہ گرینڈ سلیم کے فائنل میں شکست ہوئی ہے، وہ اس سے قبل 2018 ء اور 2019 ء کے فرنچ اوپن میں رافیل نڈال (Rafael Nadal) کے ہاتھوں ناکامی سے دوچار ہوئے تھے۔

No comments.

Leave a Reply