جوہری معاملے پر کشیدگی، یورپی سفارتکار کا دورہ ایران آج متوقع

یوروپی یونین کے سفارت کار جوزف بورل

یوروپی یونین کے سفارت کار جوزف بورل

تہران ۔۔۔ نیوز ٹائم

جوہری معاملے پر کشیدگی کے بعد یورپی یونین کے اعلی سفارتکار جوزف بورل (Josep Borrell) کا آج ایران کا دورہ متوقع ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی (Abbas Mousavi) کے مطابق جوزف بورل (Josep Borrell) (دسمبر کے اوائل) میں عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ ایران کا دورہ کریں گے، وہ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور دیگر اعلی ایرانی اہلکاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ عباس موسوی (Abbas Mousavi) نے اس بارے میں کوئی تفصیلات نہیں دیں کہ جوزف بورل (Josep Borrell)  کب پہنچیں گے یا وہ ملک میں کتنا وقت گزاریں گے۔ ان کا دورہ ایران اور مغرب کے درمیان اسلامی جمہوریہ کے جوہری پروگرام پر شدید تنائو کے وقت ہو رہا ہے۔ 24 جنوری کو بورل نے 2015ء کے جوہری معاہدے کے باقی ماندہ فریقین کے درمیان فروری میں اجلاس کا مطالبہ کیا تھا تاکہ اس معاہدے کو بچایا جا سکے جو 2018ء میں امریکا کی یکطرفہ دستبرداری کے بعد ختم ہونے والا ہے۔ انہوں نے اس وقت کہا تھا کہ تمام فریقین نے معاہدے کو بچانے کے لیے اپنے ارادے کی دوبارہ توثیق کی ہے جو ہر کسی کے مفاد میں ہے۔

No comments.

Leave a Reply