جاپان کے مالیاتی ادارے سائبر حملوں کی زد میں، بینک آف جاپان

ملک کے تقریباً 60 فیصد مالیاتی اداروں میں سائبر حملوں سے نمٹنے کے لیے مناسب عملہ نہیں ہے

ملک کے تقریباً 60 فیصد مالیاتی اداروں میں سائبر حملوں سے نمٹنے کے لیے مناسب عملہ نہیں ہے

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے مرکزی بینک کے ایک جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ ملک کے تقریباً 60 فیصد مالیاتی اداروں میں سائبر حملوں سے نمٹنے کے لیے مناسب عملہ نہیں ہے۔ بینک آف جاپان نے گزشتہ سال 402 مالیاتی اداروں سے دریافت کیا تھا کہ آیا انہیں کبھی سائبر حملوں کا سامنا ہوا ہے، اور یہ کہ انہوں نے کیا اقدامات اٹھائے ہیں۔ 39 فیصد نے بتایا کہ انہیں 2017 ء سے 2019 ء کے درمیان سائبر حملوں کا سامنا رہا ہے۔ 10فیصد نے بتایا کہ حملوں سے ان کا کام اور انتظامی امور متاثر ہوئے۔   59فیصد تک اداروں نے بتایا کہ ان کے پاس سائبر حملوں کے مقابلے کا نظام تیار کرنے کے لیے عملے کی مناسب تعداد موجود نہیں۔ صرف 44 فیصد نے بتایا کہ انہوں نے سائبر حملے سے تباہ یا تبدیل کر دیے جانے والے نظام کی بحالی کے طریقے کی مشق کی ہے۔ حالانکہ 90 فیصد اداروں میں بحالی کا منصوبہ موجود ہے۔ 2020 ٹوکیو اولمپکس و پیرالمپکس سے قبل اہم بنیادی ڈھانچے پر حملوں کے خدشات پائے جاتے ہیں۔ بینک آف جاپان، مالیاتی اداروں پر حفاظتی اقدامات کے لیے زور دے رہا ہے۔

No comments.

Leave a Reply