جاپان کے جنوب مغربی جزیرے پر آتش فشاں پھٹ گیا

جاپان کے کاگوشیما پرفیکچر میں آتش فشاں پہاڑ  شنڈکے پھٹ پڑا

جاپان کے کاگوشیما پرفیکچر میں آتش فشاں پہاڑ شنڈکے پھٹ پڑا

ٹوکیو  ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے کاگوشیما پرفیکچر (prefecture of Kagoshima) میں آتش فشاں پہاڑ  شنڈکے (Shindake) پھٹ پڑا جس کے باعث دھوئیں اور راکھ کے بادل 7 ہزار میٹر اوپر تک گئے جبکہ آتش فشاں پھٹنے کے باعث بڑے پتھر بھی 600 میٹر کے فاصلے تک زمین پر گرے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی (جے ایم ای) کے مطابق پیر کی صبح مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 5 بجے کو جزیرہ چینویرابو (Kuchinoerabu)  پر آتش فشاں پہاڑ شنڈکے (Shindake) پھٹ پڑا جس کے نتیجے میں آتش فشاں سے بڑے پتھر جنوب مغرب میں 600 میٹر کے فاصلے تک اڑتے ہوئے 900 میٹر تک نیچے ڈھلوان میں جا گرے راکھ اور دھوئیں کے بادل 7 ہزار میٹر کے فاصلے تک دکھائی دیئے تاہم آتش فشاں سے رہائشی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ میٹرولوجیکل ایجنسی نے کوہ پیمائوں کو آتش فشاں پہاڑ سے دور رہنے کے لیے خبردار کیا ہے۔  ادارے نے بتایا کہ آتش فشاں پھٹنے کے بعد راکھ اور چھوٹے پتھروں کی حد رفتار ہوا کے تناسب پر ہے۔

No comments.

Leave a Reply