جاپانی سٹاک مارکیٹ مندی پر بند، چینی سٹاک مارکیٹ میں نئے ہفتے کے آغاز پر شدید مندی

ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس پیر کو 233.24 پوائنٹ 1.01فیصد سے گر کر 22971.94 پوائنٹ پر بند ہوا

ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس پیر کو 233.24 پوائنٹ 1.01فیصد سے گر کر 22971.94 پوائنٹ پر بند ہوا

ٹوکیو، بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپانی سٹاک مارکیٹ مندی پر بند ہوئی جس کی وجہ چین سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلائو سے کاروباری و روز مرہ سرگرمیاں متاثر ہونا ہے۔ ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس پیر کو 233.24 پوائنٹ 1.01فیصد سے گر کر 22971.94 پوائنٹ پر بند ہوا۔ ٹاپکس انڈیکس 11.78 پوائنٹ 0.70 فیصد کمی کے ساتھ 1672.66 پوائنٹ پر بند ہوا۔

چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس پیر کو وقفے پر 241.87 پوائنٹ 8.13 فیصد گر کر 2734.66 پوائنٹ رہا

چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس پیر کو وقفے پر 241.87 پوائنٹ 8.13 فیصد گر کر 2734.66 پوائنٹ رہا

دوسری جانب کورونا وائرس کے پھیلائو کے باعث چینی سٹاک مارکیٹ نئے ہفتے کے آغاز پر شدید مندی کا شکار رہی، وقفے تک سینکڑوں کمپنیوں کے حصص کے نرخ 10 فیصد تک گر گئے، ڈالر کے مقابلے میں چینی کرنسی یوان کی شرح تبادلہ میں بھی 1.5 فیصد کمی ریکارڈ، وجہ چین سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلائو سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونا ہے۔  چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس پیر کو وقفے پر 241.87 پوائنٹ 8.13 فیصد گر کر 2734.66 پوائنٹ رہا۔ شینزن کمپوزٹ انڈیکس 145.78 پوائنٹ  8.30 فیصد  کمی کے ساتھ 1611.04 پوائنٹ پر رہا۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 23.78 پوائنٹ 0.09 فیصد کمی کے ساتھ 26336.41 پوائنٹ رہا۔  بلوم برگ فنانشل ڈیٹا کے مطابق 2600 سے زیادہ کمپنیوں کے حصص کے نرخوں میں 10 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی،  اس کے ساتھ ساتھ ملکی کرنسی یوان کی ڈالر کے مقابلے میں شرح تبادلہ بھی 1.5 فیصد کم ہو کر 7.02 یوان فی ڈالر پر رہی۔

No comments.

Leave a Reply