ٹوکیو میں حصص کی قیمتوں میں اضافہ

ٹوکیو کا حِصص اِشاریہ نِکے اوسط گزشتہ روز کے بند بھائو کے مقابلے میں 2.4 فیصد اضافے کے ساتھ 23 ہزار 873 پر بند ہوا

ٹوکیو کا حِصص اِشاریہ نِکے اوسط گزشتہ روز کے بند بھائو کے مقابلے میں 2.4 فیصد اضافے کے ساتھ 23 ہزار 873 پر بند ہوا

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

ٹوکیو میں جمعرات کے روز حِصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ کورونا وائرس سے ممکنہ صحتیابی کے بارے میں خبروں اور چین کی طرف سے محصولات میں کٹوتی کے اعلان کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ٹوکیو کا حِصص اِشاریہ نِکے اوسط گزشتہ روز کے بند بھائو کے مقابلے میں 2.4 فیصد اضافے کے ساتھ 23 ہزار 873 پر بند ہوا۔ سرمایہ کاروں نے ہر قسم کے حِصص کی خریداری کی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے علاج کیلئے دوا بنانے میں پیشرفت کی اطلاعات کے بعد عالمی معاشی امکانات سے متعلق تشویش میں کمی آئی۔ چین کی جانب سے اِس اعلان نے بھی تیزی کے رجحان کو تقویت دی کہ وہ امریکی اشیا کی درآمدات پر اضافی محصولات میں آئندہ ہفتے، جمعہ کے روز کٹوتی کرے گا۔ جاپانی ین کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں کم ہوئی جس کا لین دین تقریباً 110 ین کی سطح پر کیا جا رہا تھا۔ جاپانی ین کو سودمند اثاثے کے طور پر خریدا جا رہا تھا لیکن عالمی معاشی امکانات پر تشویش میں کمی کے بعد اِسے فروخت کیا گیا۔

No comments.

Leave a Reply