سال 2010 سے 2019 کے دوران 1110 بھارتی فوجیوں نے خودکشی کی

سال 2010 سے 2019 کے دوران 1110 بھارتی فوجیوں نے خودکشی کی

سال 2010 سے 2019 کے دوران 1110 بھارتی فوجیوں نے خودکشی کی

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

سال 2010ء سے 2019 ء کے دوران 1110 بھارتی فوجیوں نے خودکشی کی، جن میں فضائیہ اور بحریہ کے اہلکار بھی شامل ہیں۔  بھارتی وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ چند سال کے دوران فوجیوں میں تنائو کم کرنے کیلئے متعدد اقدامات کئے گئے،  جن میں کونسلنگ، یوگا کے علاوہ خوراک، لباس، رہائش اور چھٹیوں کی پالیسی سے متعلق شکایات کا ازالہ شامل ہیں۔ تاہم مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ بھارتی اخبار کے مطابق 2010 ء سے 2019 ء کے دوران بھارت کی بری فوج میں 895، فضائیہ میں 185 جبکہ نیوی میں 32 خودکشیاں رپورٹ ہوئیں۔ دوران ڈیوٹی فوجیوں کا ذہنی دبائو کا شکار ہونا ایک عالمی مسئلہ ہے۔

امریکی فورسز بھی بڑھتی خودکشیوں کے مسئلے سے نمٹنے کی کوششیں کر رہی ہیں، جہاں 2018ء میں 541 خودکشیوں کے کیس رپورٹ ہوئے۔ اس سال امریکی فورسز میں خودکشی کی شرح 24.8 فی لاکھ رہی جو کہ 2017 ء میں 21.9 تھی۔ بھارتی فوج میں خودکشی کی شرح 16.5 فی لاکھ ہے جو کہ اس لئے تشویشناک ہے کیونکہ فوجیوں کو انتہائی غربت، بیروزگاری، کاشتکاری کی پریشانیوں سمیت دیگر مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا جو کہ بھارتی شہریوں میں خودکشی کے رجحان کی بڑی وجوہات ہیں۔ تاہم پاکستان کی غیر محفوظ سرحد پر طویل تعیناتی، شورش زدہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور شمال مشرقی ریاستوں میں بغاوت جیسے حالات فوجیوں کی جسمانی و ذہنی صحت کو بری طرح متاثر کرتے ہیں۔ وہ اپنے اہلخانہ کے مسائل کی وجہ سے سخت تنائو کا شکار رہتے ہیں،  جس میں پراپرٹی کے تنازعات کے علاوہ مالی اور ازدواجی مسائل شامل ہیں۔ ایک سینئر افسر نے بتایا کہ موبائل فون کی وجہ سے 24 گھنٹے اہلخانہ سے رابطہ فوجیوں میں تنائو بڑھانے کا باعث بن رہا ہے۔  پولیس اور مقامی انتظامیہ اکثر فوجیوں اور ان کے اہلخانہ کی شکایات پر خاص توجہ نہیں دیتیں۔ پہلے بٹالین کمانڈر سول انتظامیہ کے ساتھ بات کر کے فوجیوں کے ذاتی مسائل حل کرا سکتا تھا، مگر اب ایسا نہیں ہے۔

ڈیفنس انسٹیٹیوٹ آف سائیکالوجیکل ریسرچ کی سٹڈی کے مطابق سینئر افسروں کے ہاتھوں تذلیل اور ہراسگی اکثر فوجیوں میں خودکشی کا باعث بنتی ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق 2006 ء کے بعد کی مختلف سٹڈیز کے مطابق گھریلو اور ذاتی مسائل، ازدواجی اختلافات، دبائو، صحت کے علاوہ مالی مسائل فوجیوں میں خودکشی کی بڑی وجوہات ہیں۔

No comments.

Leave a Reply