ترک صدر مسلم دنیا کی مقبول ترین شخصیت

ترک صدر رجب طیب اردگان

ترک صدر رجب طیب اردگان

نیوز ٹائم

ترک صدر رجب طیب اردگان مسلم ممالک کے پسندیدہ ترین رہنمائوں میں سرفہرست ہیں جبکہ دنیا بھر میں ان کا پانچواں نمبر ہے۔ دنیا میں سرفہرست رہنمائوں میں جرمن چانسلر پہلے اور فرانسسی صدر میکرون (Emmanuel Macron) دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ روسی صدر پیوٹن امریکی صدر ٹرمپ سے  آگے ہیں۔ گیلپ انٹرنیشنل نے دنیا بھر میں مقبول ترین سربراہان مملکت کے بارے میں سروے کیا، جس کے مطابق ترک صدر 30 فیصد مقبولیت کے ساتھ مسلم دنیا میں سرفہرست لیڈر رہے جبکہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان (King Salman) 25 فیصد مقبولیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور ایران کے صدر حسن روحانی کی مقبولیت 21 فیصد کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہیں۔

سروے میں جرمنی کی چانسلر اینجلا مرکل کو 46 فیصد افراد کی پسندیدگی حاصل ہوئی اور وہ دنیا بھر کی مقبول ترین لیڈر قرار پائیں جبکہ فرانس کے صدر میکرون (Emmanuel Macron) کا دوسرا،  روسی صدر پیوٹن کا تیسرا نمبر اور دنیا میں 31 فیصد مقبولیت کے ساتھ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ چوتھے نمبر پر ہیں۔ برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن اور ترک صدر ارگان دونوں ہی کی مقبولیت 30 فیصد ہے، اس طرح دونوں پانچویں نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ گیلپ انٹرنیشنل 1977ء سے ہر سال کے آخر میں یہ سروے کراتی ہے، اس سال پوری دنیا سے 50 ملکوں کو سروے میں شامل کیا گیا۔

گیلپ انٹرنیشنل کے بیان کے مطابق سروے میں پوری دنیا سے 50261 افراد کو انٹرویوز میں شامل کیا گیا، گزشتہ سال نومبر اور دسمبر میں ہر ملک سے لگ بھگ 1000 مراد اور خواتین کا انتخاب کیا گیا، جن سے فیس ٹو فیس، آن لائن اور ٹیلی فون پر انٹرویوز کئے گئے۔

No comments.

Leave a Reply